یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پر پاکستانی شہریوں نے وطن سے محبت کا عہد کیا ہے۔

پاکستان کا یومِ آزادی قربانی، اتحاد اور عزم و حوصلے کی روشن داستان کی علامت ہے۔ یہ دن عہد کی تجدید اور ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ یومِ آزادی ہمیں بتاتا ہے کہ یہ آزادی طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

یومِ آزادی معرکۂ حق پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے پاکستان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں نے  پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک چمن ہے جو ہماری شان ہے، وہ سرزمین جس سے دنیا میں ہماری پہچان ہے۔ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، اسی وجہ سے ہمارے حوصلے ہمیشہ بلند رہتے ہیں۔

ایک شہری نے کہا کہ  اپنے ہنر سے وطن کا نام دنیا میں روشن کیا ہے، کوئی ہمیں کمزور نہ سمجھے۔ وقت کڑا تو آتا ہے۔ جب دل میں پاکستان لکھا ہو تو خوف دھرا رہ جاتا ہے، بند گلی کھلتی ہے اور منزل خود مل جاتی ہے۔

شہریوں نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روشن کل کا سبز یقین لیے مشکل کی دیوار گرا کر آگے بڑھنا ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہریوں نے

پڑھیں:

معرکہ حق: حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک کا سفر

اسلام آباد:

یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی تمام مسلح افواج نے ملک کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے مطابق ہماری سانس، خون، جذبہ اور جنون سب تیری حفاظت کے نام ہے، یہ وردی صرف لباس نہیں، یہ ہمارے عشق کی پہچان ہے جبکہ پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ہماری ہر پرواز اور ہر اڑان پاکستان کے وقار و سربلندی کے لیے ہے۔ پاک بحریہ کے مطابق ہم ہر لہر کے سامنے حفاظتی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

پاک رینجرز کا کہنا ہے کہ پہاڑ ہو یا میدان، طوفان ہو یا کٹھن راہ، وطن کی حفاظت ہمارا ایمان ہے، وطن کے امن کے لیے ہم ہر لمحہ تیار ہیں۔

مسلح افواج پاکستان کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس معرکے کا حصہ ہیں جس میں حق کی جیت ہوئی۔

یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج نے پاک سرزمین کی حفاظت کرنے کا تجدیدِ عہد کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر جواد احمد کی آواز میں ملی نغمہ جاری
  • آزادی اور قربانی کی کہانی، ہیروز آف پاکستان کی زبانی
  • ملک کی آزادی کا احترام ہمارے خون میں شامل، ترقی کیلئے ہمیشہ مصروف رہیں، خالد مقبول
  • پاکستان محبت، امن کی دھرتی... اقلیتیں ہمارے سر کا تاج!!
  • معرکہ حق: حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک کا سنہری سفر
  • معرکہ حق: حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک کا سفر
  • معرکہ حق یوم آزادی، قومی ترقی میں ہیروز آف پاکستان کی روشن داستانیں
  • یومِ آزادی پر حسنین علی پراچہ کا نیا ملی نغمہ ’اے میرے وطن‘ جاری
  • قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، صدرِ مملکت کا میجر طفیل محمد شہید کو خراجِ عقیدت