12فٹ اونچا، 250 کلو وزنی پرندہ ’’موا‘‘ پھر پیدا ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
لاہور:
600 سال پہلے نیوزی لینڈ میں دنیا کا سب سے لمبا وبھاری پرندہ موا (moa)بستا تھا، 12 فٹ اونچا اور 250 کلو وزنی حیرت انگیزحیوان، جب انسان نے وہاں قدم رکھا تو اس نے موا کا اتنا زیادہ شکار کیا کہ پرندہ ناپید ہو گیا.
مشہور فلم سیریز ’’لارڈ آف رنگز‘‘ کا ڈائریکٹر سر پیٹر جیکسن جو کیوی کے دیس کا باسی ہے، اس پرندے کا عاشق ہے، وہ موا کے کئی فوسلز کا ذخیرہ رکھتا ہے.
اب اس کی مالی مدد سے’’کلوسل بائیوسائنسز‘‘ نامی امریکی کمپنی کے سائنسداں موا کے فوسلز میں محفوظ ڈی این اے کے ذریعے یہ انوکھا پرندہ دوبارہ پیدا کرنے تحقیق وتجربات کریں گے.
ممکن ہے اگلے پانچ برس میں سائنسی کرشمے سے اللہ تعالی کی یہ عجیب مخلوق پھر زمین پر نمودار ہو جائے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیاکپ T20، آج پاکستان اور بنگلادیش مدمقابل ہونگے
ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا، فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔
دبئی اسٹیڈیم میں گرین شرٹس آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کو فائنل کا دروازہ کھولنے کیلئے ہر صورت میں ٹائیگرز کو زیر کرنا ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 16ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل ہوئے ہیں، پاکستان نے 14اور بنگلہ دیش نے دو جیتے ہیں۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں، میچ میں حسن نواز کی شمولیت کا امکان ہے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت بنگلا دیش کو شکست دیکر پہلے ہی ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔
Post Views: 1