چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹوز
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی، ٹیکس سے متعلق مقدمات کی درجہ بندی اور ٹیکنالوجی سے خدمات کی فراہمی پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے متبادل تنازعات کے حل کے نظام کی کامیابی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اے ڈی آر نظام ٹیکس تنازعات کے بروقت حل کے لیے شروع کیا گیا ہے، حکومت کی حمایت سے نظام کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔
بار ایسوسیشنز کے تحفظات جلد دور کیے جائیں۔ میں نے کمٹمنٹ کی ہے اسے ضرور پورا کروں گا، جسٹس یحییٰ آفریدی
اس موقع پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے عدلیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت عدالتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل فراہم کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس اور وزیرِ خزانہ نے قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر زور دیا، عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مسابقتی کمیشن کے افسران کو بھی تربیت دینے کا منصوبہ زیرِ غور آیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خزانہ محمد اورنگزیب چیف جسٹس
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالم مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالم مالیاتی فنڈ (IMF) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (EFF) اور 1.4 بلین ڈالر کی RSF شامل ہیں۔ پختہ عزم کے ساتھ کی جانے والی پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت استحکام کے مثبت آثار دکھا رہی ہے اور اب بحالی کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں آئی ایم ایف کے تعاون کو سراہا جو حکومت کی معاشی اصلاحات کی کوششوں میں رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مختلف اہداف اور وعدوں کو پورا کرنے کی طرف مسلسل پیش رفت کر رہا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بحالی کے مؤثر اقدامات کے لیے نقصانات کے تخمینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں پر عمل کرنے کے لیے وزیر اعظم کے عزم کی تعریف کی اور آئی ایم ایف کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا کیونکہ پاکستان پائیدار طویل مدتی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقتصادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔