اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کےکان اور دانت صاف کر کے طبی معائنے کے بعد مکمل صحت یاب قرار دے دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
قومی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق پمزہسپتال کے ڈاکٹرزکی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ بھی کیا۔
بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی گئی اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل صحت یاب قراردیا۔ ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کو کچھ ٹیسٹ بھی تجویزکیے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے دانتوں کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹرعاصم کوبلانے کی درخواست کی۔ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع ہوگی۔
100 الیکٹرک بسیں چین سے آج روانہ ہوں گی، مریم نواز
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی کی بانی پی ٹی آئی سے ضمنی الیکشن بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی ہے۔
نجی ٹی وی پبلک نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ "میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے، سیاسی انتقام اور جبر کے باوجود ہمیں ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہیے"۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے وکلاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی تک یہ پیغام پہنچائیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات پر بھارت کا حیران کن رد عمل
مزید :