Daily Mumtaz:
2025-09-18@15:52:58 GMT

پی ٹی آئی کو تکبر لے ڈوبا، شیر افضل مروت

اشاعت کی تاریخ: 24th, August 2025 GMT

پی ٹی آئی کو تکبر لے ڈوبا، شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے اکاؤنٹس جیسے اڈیالہ کی بلی اور بابا کوڈا، دراصل علیمہ خان کے بیٹے چلاتے تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشیرافضل مروت  نے کہا کہ 2018 میں مینڈیٹ ملنے کے بعد پی ٹی آئی کے اندر تکبر آسمان کو چھو رہا تھا۔ اس دن سے آج تک پارٹی میں کوئی نیا فرد شامل نہیں ہوا  بلکہ پارٹی کے اندر لسانی بنیادوں پر تقسیم موجود ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ 7،8 برس میں پی ٹی آئی سے لوگ مسلسل نکالے جاتے رہے۔
شیر افضل مروت نے  کہا کہ انہیں پارٹی کے چند عناصر کی ”گالم گلوچ بریگیڈ“ سے شدید تکلیف ہے۔ ان کے مطابق اس گالم گلوچ نے سب کو ہمارا دشمن بنایا۔ ”اسٹیبلشمنٹ کے غصے کا حال کیا ہوگا؟“ انہوں نے کہا کہ ”کیا اس گالم گلوچ سے کچھ حاصل ہوا؟“
انہوں نے انکشاف کیا کہ اب یہ لوگ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کا بھی استعمال کر رہے ہیں لیکن پارٹی قیادت نے کبھی ان افراد کو ڈس اون نہیں کیا۔ ان کے بقول ”یہ سب پارٹی کے چند لوگ کروا رہے ہیں، اور ان کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔“
پارٹی رکنیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ”میری پارٹی چھوڑنے کی باتیں ہو رہی ہیں، مگر مجھے تو پہلے ہی پارٹی نے نکال رکھا ہے۔“
جب بھی کوئی فیصلہ کروں گا ڈنکے کی چوٹ پر کروں گا، لیکن فی الحال میں پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتا۔“
پروگرام میں شریک رضا حیات نے بھی کہا کہ وہ یہی بات پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت سے بارہا کر چکے ہیں کہ لوگ مسلسل نکل رہے ہیں مگر کوئی شامل نہیں ہو رہا۔
شیر افضل مروت نے گفتگو میں پیر لٹکن شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے پیر ہیں جن کے دربار پر منتیں پوری ہونے آتی ہیں مگر وہ خواتین کو ہراسانی کے کیس میں جیل جا چکے ہیں۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر معاملے پر مٹھائیاں بانٹنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

Post Views: 18.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نے پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

ن لیگ نے کبھی صوبائیت یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ہم قومی سوچ کی جماعت ہیں، عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے ایک قومی سوچ رکھنے والی جماعت رہی ہے، جس نے نہ کبھی صوبائیت کا کارڈ کھیلا، نہ ہی نہروں یا ڈیم جیسے جذباتی معاملات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔

یہ بات انہوں نے سندھ کے وزیر شرجیل میمن کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہی، جس میں شرجیل میمن نے ن لیگ اور پنجاب حکومت پر جانبداری اور ناتجربہ کاری کے الزامات لگائے تھے۔

“جسے ناتجربہ کار ٹیم کہا جا رہا ہے، وہ پنجاب میں انقلاب لا چکی ہے”

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا:”جس ٹیم کو شرجیل میمن ناتجربہ کار کہہ رہے ہیں، اسی ٹیم نے صرف ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 سے زائد منصوبے مکمل کیے، جو صوبے میں ایک ترقیاتی انقلاب کی نشاندہی ہے۔”

“سندھ کا حال سب کے سامنے ہے”

انہوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا:”آپ نے 17 سال میں کراچی اور سندھ کو جس حال میں پہنچایا، اس کا رونا عوام آج بھی رو رہے ہیں۔ سیلاب کے بعد ملنے والی بیرونی امداد کے باوجود سندھ میں آج بھی تباہی کے مناظر ہیں۔”

پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کا کردار یاد رکھیں گے

انہوں نے مزید کہا:”پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران پیپلز پارٹی نے جو کردار ادا کیا، اسے پنجاب کبھی نہیں بھولے گا۔”

  رضوان رضی کی حمایت پر تنازع

یاد رہے کہ یہ سیاسی کشیدگی اُس وقت سامنے آئی جب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ن لیگ اور پنجاب حکومت کی جانب سے صحافی رضوان رضی کی حمایت پر چلنے والی مہم کو “افسوسناک” قرار دیا تھا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • فارم 47 والے پی پی کی کرپشن اور بیڈ گورننس کا نوٹس لے کر کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں، آفاق احمد
  • ن لیگ نے کبھی صوبائیت یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ہم قومی سوچ کی جماعت ہیں، عظمیٰ بخاری
  • جیکب آباد ،8 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ ،شہر تاریکی میں ڈوبا رہا
  • سیاسی مجبوریوں کے باعث اتحادیوں کو برداشت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • پی ٹی آئی میں منافق لوگ موجود، پارٹی کو کمزور کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید
  • عمران خان ڈیل نہیں کرینگے، سر اُٹھا کر واپس آئیں گے، سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ، سراٹھا کرواپس آئیں گے‘ سلمان اکرم
  • لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ،31 دہشت گرد ہلاک
  • جلال پور پیر والا: ایم 5موٹر وے ٹول پلازہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے