پنجاب کے شہری ہوجائیں تیار! مون سون کا 9 واں اسپیل آنے والا ہے لیکن کب؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے کل سے صوبے بھر میں مون سون کا 9 واں اسپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کردی ہے اور بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا 9 واں اسپیل کل سے شروع ہوگا، 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔
نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو اسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں۔ آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ،گرم رہنے کا امکان ظاہرکیا ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم مرطوب رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔
خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہے گا، سندھ میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پنجاب کے
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار، جلد پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد:(نیوز ڈیسک )حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے فریم ورک تیار کرلیا۔آئینی ترمیم پہلے سیینٹ میں پیش کی جائے گی، آئندہ ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے، ذرائع
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے27ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار کر لیا ہے اور پہلے سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم جمعے کو سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، سینیٹ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت قانون اور وزارت پارلیمانی امور نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ کر دیا ہے اور آئینی ترمیم آئندہ ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے۔