دبئی کی مشہور شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی مراکش ریپر فرنچ مونٹانا نے ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد منگنی کی تصدیق کردی۔ 

شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لینے کا اعلان کرنے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے اپنے بوائے فرینڈ مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی ہے۔ 

یہ اعلان پیرس فیشن ویک کے دوران سامنے آیا، جہاں نئے جوڑے کو قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس سے قبل شیخہ ماہرہ کی ڈیتنگ کی افواہیں خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں اور انہیں کئی مرتبہ ریپر فرنچ مونٹانا کیساتھ تصاویر میں دیکھا گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا نام بنا رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں مہرا M1 کے نام سے پرفیومز کی ایک بزنس چین متعارف کروائی، جس کا پہلا پرفیوم "ڈائیوارس" ہے، جس کی قیمت 272 ڈالر رکھی گئی ہے۔

یہ پرفیوم ان کی اپنے شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم سے 2024 میں طلاق کے بعد لانچ کیا گیا تھا۔ ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے جو مئی 2024 میں پیدا ہوئی تاہم اس کے دو ماہ بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

دوسری جانب امریکی ریپر فرنچ مونٹانا جن کا اصل نام کریم خربوش ہے، اپنے ہِٹ گانوں اور افریقی و مشرق وسطیٰ میں فلاحی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فرنچ مونٹانا

پڑھیں:

دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین کافی متعارف، قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع ایک کیفے نے دنیا کی مہنگی ترین کافی پیش کر کے شائقینِ کافی کو حیران کر دیا ہے۔ یہ نایاب کافی پانامہ میں اگنے والی مخصوص پھلیوں سے تیار کی جاتی ہے اور اس کی فی کپ قیمت 3 ہزار 600 درہم (تقریباً 980 امریکی ڈالر) ہے۔

دبئی طویل عرصے سے اپنے غیر معمولی اور پُرتعیش منصوبوں کے باعث عالمی شہرت رکھتا ہے، جہاں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ، انڈور اسکی ایریا والا شاپنگ مال اور مصنوعی جزائر جیسے منصوبے سیاحوں کے لیے کشش کا مرکز ہیں۔ اب اسی فہرست میں دنیا کی مہنگی ترین کافی پیش کرنے والا “جولِتھ کیفے” بھی شامل ہوگیا ہے۔

کیفے کے شریک بانی سیرکان ساگسوز نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ دبئی میں سرمایہ کاری کا فیصلہ درست ثابت ہوا، کیونکہ یہاں ہمارا کیفے بہت تیزی سے کافی کے شائقین کے لیے ایک مقبول مقام بن گیا ہے۔

سیرکان ساگسوز نے بتایا ہے کہ یہ کافی اپنی خوشبو اور ذائقے کے امتزاج کے باعث منفرد حیثیت رکھتی ہے، کیفے کے افتتاحی ہفتے میں ہی تقریباً 400 کپ اس خاص کافی کے فروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔

ساگسوز نے مزید کہا کہ اس کافی میں چنبیلی جیسے سفید پھولوں کی خوشبو، نارنجی اور برگاموٹ جیسی ترش تازگی کے ساتھ خوبانی اور آڑو کا ہلکا ذائقہ شامل ہے، جب کہ اس کا اختتامی ذائقہ شہد جیسا میٹھا اور نرم محسوس ہوتا ہے۔

یہ خاص کافی اپنی نایابیت، خوشبو اور پیچیدہ ذائقے کی بدولت دنیا بھر میں پُرتعیش کافی کے شائقین کے لیے ایک نئی کشش بن گئی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • نیپالی گلوکار کا پاکستانی سنگر ریشماں کو زبردست خراج تحسین
  • دبئی ولی عہد نے شہر کے لیے 15 ہزار نوکریوں اور جدید منصوبوں کی منظوری دیدی
  • کون سے مریض حج پر نہیں جاسکتے، سعودی وزارت نے وضاحت جاری کردی
  • دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین کافی متعارف، قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے
  • مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے
  • مٹیاری : شہر وگردونواح میں مچھروں کی بہتات،کئی ڈینگی میں مبتلا ہوگئے
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟