کراچی: لیاری میں فائرنگ سے 60 سالہ شخص قتل
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
کراچی:
لیاری اولڈ حاجی کیمپ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 60 سالہ شخص کوقتل کردیا۔
جمعہ کی صبح کلا کوٹ تھانے کے علاقے لیاری اولڈ حاجی کیمپ لنڈا بازار، بھٹو ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے شواہد اکٹھا کرلیے۔ ایس ایچ او کلاکوٹ آغا معشوق علی کے مطابق مقتول کی شناخت 60 سالہ سمیر ولد میرحسن کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول اور اُس کا بھائی منشیات فروشی میں ملوث رہے ہیں۔ مقتول کو ملزم شکیل اوراس کے ساتھی نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقتول کے بھائی وزیر نے سلطان چوانی، شکیل اور پہلوان کوقتل کیا تھا مفرور ملزم شکیل اور اسکے ساتھی نے اپنے والد پہلوان کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مقتول کوفائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجنش کی بنا پر پیش آیا، پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پڑانگ میں پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کا گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔