نبیل ظفر کو زندگی میں کس بات کا بےحد پچھتاوا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار اور بہترین کامیڈین نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں ایک چیز کا بےحد پچھتاوا ہے۔ ایک حالیہ پروگرام میں اپنی نجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ بُلبلے کیلئے مشہور اداکار نبیل ظفر نے کہا کہ انہیں اس بات کا بےحد افسوس اور شدید پچھتاوا ہے کہ وہ اپنے والدین کو ایک لگژری لائف اسٹائل نہ دے سکے۔ نبیل ظفر نے بتایا کہ جب والدین ان کی پرورش کر رہے تھے تو ان کے والد کو بہت محنت کرنی پڑی کیونکہ وہ مالی طور پر مستحکم نہیں تھے اور والد کا انتقال اس وقت ہوا جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا ہی تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کی سب سے زیادہ افسوس کی بات ہے کہ میں اپنے والد کو آسائشیں فراہم نہ کر سکا۔ نبیل نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کاش میرے والد آج موجود ہوتے تو وہ دیکھ پاتے کہ اب ان کا بیٹا کتنا کچھ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور کاش وہ اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے زندہ رہتے۔ نبیل ظفر نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ ان کے ساتھ مستقل کراچی منتقل ہوگئیں۔ نبیل نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا اور وہ انجیو پلاسٹی سے گزریں لیکن خون کا ایک لوتھڑا (کلاٹ) ان کے دماغ میں چلا گیا اور وہ چل بسیں۔اداکار مرحوم والدین کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے اور بتایا کہ ان کی والدہ کو ان پر بہت اعتماد تھا اور وہ ان کی بیوی کو کہتی تھیں کہ میں ہمیشہ یہ دعا کرتی تھی کہ اگر مجھے کچھ ہو جائے تو تم میرے بیٹے کے ساتھ رہو تاکہ اس کی دیکھ بھال کرسکو اور اسے سنبھال سکو۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نبیل ظفر
پڑھیں:
شادی نہ کرنے پر شکر ادا کرتا ہوں، فیصل رحمان شادی کیوں نہیں کرنا چاہتے؟
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ وہ شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے 59 سالہ اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ وہ کبھی شادی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اکیلا رہنے میں خود کو آزاد سمجھتے ہیں۔
سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں، اس انڈسٹری میں کئی لوگ ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی مگر لوگ ان سے سوال نہیں کرتے۔ اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ میں عشق میں مبتلا تھا اس لئے شادی نہیں کی مگر میں نے خود کے سوائے کسی سے کبھی محبت نہیں کی‘۔
فیصل رحمان نے بتایا کہ ان کا جب دل کرتا ہے وہ کہیں بھی سیر کیلئے نکل پڑتے ہیں بغیر یہ سوچے کے ان کے پیچھے کیا ہوگا جبکہ ان کے شادی شدہ دوست انہیں حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ ذمہ داریوں میں قید ہیں اور باآسانی کہیں جا نہیں سکتے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ سیر و تفریح کے علاوہ بھی زندگی کے ہر کام کیلئے آزاد ہیں اس لئے وہ مستقل میں بھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔