پاکستان پوسٹ نے روس کے لیے ہر قسم کی ڈاک کی ترسیل بند کردی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان پوسٹ اور روس پوسٹ کے درمیان واجبات کا تنازعہ سنگین ہوگیا، پاکستان پوسٹ نے بھی روس کے لیے ہر قسم کی ڈاک اور پارسل بند کردئیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رشین پوسٹ نے ایک ہفتے قبل پاکستان کے لئے تمام اقسام کی ڈاک ترسیل بند کی تھی اور آج پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر انٹرنل پوسٹ سروسز نور الصباح نے روس کیلئے ڈاک کی بندش کا سرکلر جاری کردیا۔
سرکلر میں پاکستان بھر کے ڈاک خانوں کو روس کیلئے تمام اقسام کے پارسل اور خطوط کی بکنگ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈاک ترسیل بحالی کے اقدامات مسائل حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔
اس حوالے سے ذرائع پاکستان پوسٹ نے بتایا ہے کہ پاکستان پوسٹ نے تین سال سے روس پوسٹ کے واجبات ادا نہیں کیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان پوسٹ نے
پڑھیں:
ملیر کینٹ میں زیرِ زمین کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف پورٹر) ملیر کینٹ چیک پوسٹ نمبر 6 صفورا جانے والے راستے کے قریب بائی پاس پر کھدائی کے دوران ایک انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ملیر کینٹ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ابتدائی کارروائی کے بعد انسانی ڈھانچے کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم اور فرانزک معائنہ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ابتدائی معائنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ برآمد ہونے والا ڈھانچہ تقریباً 14 سے 16 ماہ پراناہے۔