چوہدری شجاعت باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی سرپرستی کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی سرپرستی کی، 16 سال پاکستان کبڈی فیڈریشن کا صدر رہا، کبڈی کو روایتی کھیل سے نکال کر عالمی نوعیت کی گیم بنایا۔ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ میرے دور میں کبڈی فیڈریشن نے وزیراعظم کپ، سیف گیمز جیتیں، اب میرے بڑے بیٹے چوہدری شافع حسین کبڈی فیڈریشن کے صدر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل رہنے دیا جائے تو نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں گے، ہر ذمے دار شہری اور محب وطن پاکستانی کو کھیلوں کی سرپرستی کرنی چاہیے۔ حکومت کرکٹ کے ساتھ ہاکی، فٹبال، والی بال، ٹینس اور دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، اقوام عالم ہمارا کردار تسلیم کر رہی ہیں، پاک سعودی دفاعی معاہدہ تاریخی کامیابی ہے، حکومت، فوج اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہم سب نے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔(جاری ہے)
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 20 ستمبر کو سکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج جن میں تین افغان نژاد خوارج اور دو خودکش بمبار شامل تھے وہ ہلاک ہوگئے۔
فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی، علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ختم کیا جا سکے کیوں کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔