وزیر اعظم شہباز شریف کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاک-سری لنکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے، تجارت، تعلیمی تعاون اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک–سری لنکا کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوط نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے شعبے میں تبادلوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا اور آئندہ رابطے میں رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک،متعدد زخمی ، بی جے پی کے دفتر کو آگ لگا دی گئی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.