پی سی بی، کپتان کرکٹ ٹیم کی سری لنکن کھلاڑی دنیتھ ویلالاگے سے والد کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اہم حکام اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سری لنکن اسپنر دنیتھ ویلالاگے سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: افغانستان کے خلاف میچ کے دوران سری لنکن کرکٹر کے والد انتقال کر گئے
سلمان علی آغا کے ہمراہ وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیف آپریٹنگ مینیجر سمیر احمد سید، پی سی بی کے مشیر سلمان نصیر اور ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ بھی موجود تھے جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں نوجوان کھلاڑی کے ساتھ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ دنیتھ ویلالاگے کو ان کے والد کی وفات کی افسوسناک خبر سری لنکا کے افغانستان کے خلاف گروپ بی میچ میں 6 وکٹوں سے جیت کے فوراً بعد موصول ہوئی تھی۔ ان کے والد سورنگا ویلالاگے ، کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا، جبکہ دونیت قومی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔
مزید پڑھیے: ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، بنگلہ دیش نے حیران کن طور پر سری لنکا کو شکست دے دی
دریں اثنا دنیتھ ویلالاگے نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان اور ان کے خاندان کے ساتھ اس کٹھن وقت میں کھڑے رہے۔
انہوں نے لکھا کہ میں ان تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے اور میرے خاندان کے ساتھ میرے والد کے انتقال کے بعد اس زندگی کے سب سے دردناک وقت میں ساتھ دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے سےانکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ ممبر سلمان نصیر نے چیئرمین پی سی بی و صدر اے سی سی محسن نقوی کی طرف سے اظہار افسوس کیا
کپتان سلمان علی آغا، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے… pic.
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 24, 2025
ان کا کہنا تھا کہ والد کے بغیر ایک خلا رہ گیا ہے مگر محبت، حوصلہ اور حمایت نے مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دی۔
انہوں نے سری لنکن عوام کی غیر متزلزل حمایت اور دعاؤں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات، میں سری لنکا کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن کی دعائیں، پیغامات اور بے لوث حمایت نے مجھے یہ احساس دلایا کہ میں کبھی اکیلا نہیں ہوں۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی سری لنکا میں پریکٹس، بھرپور تیاریاں
دنیتھ ویلالاگے نے اپنے والد کے خواب کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کا خواب تھا کہ میں اس سفر کو جاری رکھوں اور میں آپ سب کی سپورٹ سے پوری کوشش کروں گا کہ والد کی خواہش پوری ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی ا غا والد کے انتقال سلمان علی کرکٹ ٹیم سری لنکا پی سی بی کے والد
پڑھیں:
آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
آسٹریلیا کے معروف کرکٹر عثمان خواجہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انھیں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
So cute
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اور اُسکی بیٹیاں pic.twitter.com/Z2zQ35uOPH
— Taha (@Iam_Taha22) November 5, 2025
ویڈیو میں عثمان خواجہ اپنی ننھی بیٹیوں کو نہایت محبت بھرے انداز میں نماز پڑھاتے نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ کئی افراد نے اسے اسلامی اقدار اور خاندانی تربیت کی خوبصورت مثال قرار دیا ہے۔
عثمان خواجہ کی دو بیٹیاں ہیں، عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ۔ کرکٹر کی اہلیہ ریچل خواجہ بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے اہلِ خانہ کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ عثمان خواجہ نماز