ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کی راہیں جدا، طلاق کی تصدیق کر دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔
ایک مداح کی جانب سے انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران طلاق سے متعلق سوال پر سحر نے کہا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی ایرہ کے والد وہی رہیں گے اور اس بارے میں کسی قسم کا شبہ نہیں ہونا چاہیے۔
سحر حیات نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو سکھائیں گی کہ والد اور والدہ دونوں کا احترام کرے۔ ٹک ٹاکر نے زور دیا کہ ایرہ کی اپنے والد سے ملاقات سے متعلق کسی کو نہیں روکا گیا، اور نہ ہی وہ کسی کو روکنے کا اختیار رکھتی ہیں۔
ٹک ٹاکر کے مطابق ایسے معاملات کا فیصلہ ذاتی خواہشات پر نہیں بلکہ پاکستان کے قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔
انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ اس ذاتی معاملے کو مزید زیر بحث نہ لایا جائے اور ان کی پروائیویسی کا خیال رکھا جائے کیونکہ سب کو ملکی قوانین کا علم ہے اور انہیں امید ہے کہ آئندہ اس موضوع پر بات نہیں کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید نے دسمبر 2022 میں شادی کی تھی ان کی ایک بیٹی بھی ہے جو اب سحر کیساتھ رہتی ہے۔ کچھ ماہ قبل اس جوڑی کی طلاق کی افواہیں سامنے آئی تھیں جس کی سمیع رشید نے تردید کردی تھی تاہم اب سحر حیات نے طلاق کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
عدالت عالیہ کی ہدایات کے باوجود عمرے پر جانے سے روک دیا گیا: شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شیخ رشید احمد کو گزشتہ روز اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر روک لیا گیا، وہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جاری فیصلے کے بعد سعودی عرب روانگی کیلئے اسلام آباد ائر پورٹ پہنچے تو شیخ رشید احمد کو ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں شامل ہونے کے باعث روک لیا گیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم دکھانے کے باوجود انہیں روکا گیا وہ اس بارے میں جسٹس صداقت علی خان کے بنچ سے رجوع کریں گے، جنہوں نے عمرہ کیلئے جانے کا فیصلہ صادر کیا تھا۔