2025-11-03@18:25:37 GMT
تلاش کی گنتی: 110
«اسکولوں میں لانے»:
(نئی خبر)
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن کی جانب سے نجی اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن اور پروفائلنگ کے حوالے سے ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔ یہ سیمینار مقامی ہال میں منعقد ہواجہاں خطے کے مختلف نجی تعلیمی اداروں پرنسپل اساتذہ اور منتظمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار کے دوران ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن، سید نوید علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد نجی اسکولوں کے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرنا اور تعلیمی اداروں کی درست معلومات کو ایک مرکزی نظام میں محفوظ کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سیکرٹری تعلیم...
ریاض ( نیوزڈیسک)رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار کا اعلان۔ سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ رمضان المبارک 1446 ہجری کا مقدس مہینہ یکم مارچ 2025 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے محکمہ تعلیم نے ماہ صیام کے دوران طلبہ کی سہولت کے لیے صبح اور شام کی شفٹوں میں طلبہ کے لیے اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کلاسز کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔ نظر ثانی شدہ اسکولوں کی تراش خراش کے مطابق، صبح کی شفٹوں کے لیے صبح...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم، سندھ ٹیچرز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کے اشتراک سے نجی اسکولوں کے ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد اساتذہ کو تربیت فراہم کرے گا۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری تعلیم نے پروگرام کی آگہی کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کے اساتذہ کو پروفیشنل تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد اساتذہ کو ٹیچنگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔ پروگرام کی آگہی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں نجی اور سرکاری شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس تقریب میں شرکا کو سلائیڈ کی مدد سے سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈیولپمنٹ...
کراچی: سندھ میں اساتذہ کی تربیت کے لیے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے بڑا اقدام لے لیا، نجی اسکولوں کے ٹیچرز کی تربیت میں تیزی، کراچی میں سندھ ٹیچرز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد بوائز اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی گئی اور بتایا گیا کہ سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں کے بعد نجی اسکولوں میں بھی اساتذہ کی تربیت اور لائسنسنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم سندھ نے کہا بہترین استاد ہی بچوں کے بہترین مستقبل کا ضامن ہے اور اساتذہ کی تربیت...
مسلم فورم نے کہا کہ ورزش کے نام پر تعلیمی اداروں میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں پر کسی مخصوص ثقافت کی رسم و رواج کو مسلط نہیں کیا جا سکتا، یہ مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے 3 فروری کو سوریہ سپتمی کے موقع پر تمام اسکولوں میں "سوریہ نمسکار" کو لازمی قرار دینے کے فیصلے نے ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ گزشتہ تعلیمی سیشن میں اسی طرح کا حکم نافذ کرنے کے بعد، بی جے پی حکومت کا مقصد گزشتہ برس 78,974 اسکولوں میں 1.33 کروڑ طلباء کے ذریعہ قائم کردہ عالمی ریکارڈ کو توڑنے کا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم مدن دلاور، جو...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پرائمری و سیکنڈری اسکولوں میں انقلابی تبدیلیاں لاتے ہوئے ڈیجیٹل کمپیوٹر لٹریسی اور فنانشل لٹریسی کی تدریس شروع کر دی گئی ہے۔ اسکولوں میں کمپیوٹر سوفٹ ویئر ’’پائیتھون اور روبوٹکس‘‘ شروع کروایا گیا ہے، کئی اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز قائم کر دیے گئے ہیں۔ مذکورہ تعلیم نسٹ، زیبسٹ اور آئی بی اے کے گریجویٹ کو بطور انٹرن شپ تقرری کرکے شروع کی گئی اور انٹرنیٹ شپ کی مد میں حال ہی میں اپنی جامعات سے فارغ التحصیل ان گریجویٹ کو فی 80 ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو بغیر کسی کرائے کے گھروں سے لانے اور واپس چھوڑنے کے لیے 20...
10 فروری سے 14 فروری تک طلبا اور عملہ طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے، جس میں ویک اینڈ بھی شامل ہوگا۔ کچھ اسکول 12 سے 14 فروری تک تین دن کی چھٹی کریں گے، طلبا کو اختتام ہفتہ کے ساتھ پانچ دن کی چھٹی ملے گی۔چند اسکول صرف 13 اور 14 فروری کو چھٹی دیں گے، جس کے ساتھ ویک اینڈ شامل ہونے سے 4 دن کا وقفہ ہوگا۔ رمضان کے دوران، جو یکم مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے، اسکولوں کے اوقات کار کم ہوں گے، اور نصاب کو نئے شیڈول کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) کیتھولک عقیدے سے تعلق رکھنے والے باشندوں کی اکثریت والے ملک فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس نے اسکولوں میں جنسی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے مجوزہ بل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ویٹو کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کانگریس میں اس کے خلاف تمام رکاوٹیں پیدا کریں گے۔ انہوں نے اس بل کی حمایت کرنے والے لوگوں پر الزام لگایا کہ وہ ''باخبر ہونے اور علم‘‘ رکھنے کے باوجود اس ''قابل نفرت‘‘ اور ''مضحکہ خیز‘‘ سوچ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ''نو عمر حمل کی روک تھام‘‘ بل اسکولوں میں جنسی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق اس مجوزہ بل کو...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست نئی دہلی میں ہوا کا معیار معمول سے نیچے گرنے کی وجہ سے نویں جماعت سے تمام اسکولوں میں ہائبرڈ تعلیم پر منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 396 تک بڑھنے اور خطرناک سطح پر پہنچنے کے بعد محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں آن لائن کلاسوں کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں غیر ضروری تعمیراتی کاموں کو روک دیا گیا ہے۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں اسکولوں کو بم کی اطلاع دینے والے ملزم کی شناخت ہو گئی اور اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے سیکڑوں اسکولوں میں بم کی جھوٹی اطلاع سے پھیلنے والے خوف و ہراس کے اب کئی ہفتوں بعد پولیس نے اس کیس کو کافی حد تک حل کر لیا ہے۔ پولیس نے ایک نوجوان طالب علم کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اُس نے اپنے اسکول میں امتحانات سے بچنے کے لیے بم کی جھوٹی افواہیں و اطلاعات دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ کئی ہفتوں سے الرٹ رہنے کے بعد اس کیس میں ملوث پولیس نے 12 ویں جماعت کے طالب علم کو حراست میں لے لیا...
