2025-08-02@20:56:09 GMT
تلاش کی گنتی: 79
«اسکولوں میں لانے»:
صوبہ سندھ اور بلوچستان کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہو گئیں۔سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھل گئے اور تدریسی عمل شروع ہو گیاتاہم سکول کھلنے کے پہلے روز طلبہ کی حاضری معمول سے انتہائی کم رہی ۔سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے یکم جون سے 31 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری جانب کراچی کے بیشتر نجی اسکولوں نے تدریسی عمل 4 اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں ’ٹیچنگ لائسنس‘ کے اجرا کو سندھ کی تعلیمی تاریخ میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف تعلیمی نظام میں بہتری کا آغاز ہے بلکہ اساتذہ کے وقار، قابلیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کی جانب عملی پیشرفت بھی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کا تعلیمی مستقبل علم، اخلاق اور عمدگی پر استوار ہوگا۔ بغیر استاد کے کوئی تعلیمی اصلاح ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم کا آغاز معیاری اساتذہ سے ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت نے اساتذہ کی لائسنسنگ کے نظام کو متعارف کرایا۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ...
حکومت پنجاب نے تعلیم کے حوالے سے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک اہم اجلاس میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس تعلیمی اصلاحات حوالے سے متعدد اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں، پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں۔ رانا سکندر حیات نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا...
لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین پر مالی دباؤ اور غیر ضروری فیسوں کے مطالبات پر قابو پانے کے لیے ڈسٹرکٹ اسکول ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، جن کے تحت کسی بھی اسکول کو مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گائیڈ لائن کے مطابق کوئی بھی نجی اسکول ٹیوشن فیس سالانہ صرف 5 فیصد تک بڑھا سکتا ہے، اس سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کسی بھی سرگرمی یا سمر کیمپ کی مد میں اضافی فیس وصول نہیں کرے گی، اور نہ ہی طلبہ کو مخصوص دکانوں سے کتابیں یا کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جائے گا۔ والدین کو درپیش ایک...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کے سرکاری اسکولوں میں انقلابی اصلاحات جاری ہیں، جن میں اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ پالیسی نے شاندار نتائج دیے ہیں۔ آؤٹ سورس کیے گئے اسکولوں میں طلبہ کی انرولمنٹ میں 99 فیصد اضافہ، جبکہ اساتذہ کی تعداد 114 فیصد بڑھ کر 17,196 تک پہنچ چکی ہے۔ صرف 16 ماہ میں 13 لاکھ نئے طلبہ داخل ہوئے ہیں، جبکہ 60 ہزار نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دنیا کی سب سے بڑی کامیاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 57 ہزار سرکاری اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے 40 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) پنجاب کے سکولوں میں 46ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کے انکشاف پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی بریفنگ لی اور فوری طور پر ریشنلائزیشن کی ہدایت کر دی۔ بریفنگ میں وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ صوبے کے 27ہزار سے زائد سکولوں میں 46ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں جنہیں ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت اساتذہ کی کمی والے 33ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کو دی جانے والی بریفنگ کے مطابق 13ہزار پرائمری سکولوں میں 20948اضافی اساتذہ موجود ہیں جبکہ 13846پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے مطابق 23648اساتذہ درکار ہیں جنہیں ریشنلائزیشن کے ذریعے شفلنگ کر کے ایڈجسٹ...

سپریم کورٹ نے سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پرآئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن طلب کرلئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء)سپریم کورٹ نے سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پرا?ئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن طلب کرلئے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تمام سیکرٹری یہاں ہوں گے تو ایک مشترکہ لائحہ عمل بن سکے گا۔انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں۔ سپریم کورٹ میں سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی ا?ئینی بنچ نے سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اسلام ا?باد کے سکولوں کے بچوں کو لائف ایجوکیشن کی تربیت دی جارہی ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تمام صوبوں کو وفاقی کے ساتھ ملکر اس پر حکمت عملی اپنانی ہوگی،وکیل سلمان اکرم نے کہاکہ پنجاب...
سپریم کورٹ نے اسکولوں میں لائف اسکلز ایجوکیشن کے حصول سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن کو طلب کر لیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدمات پر سماعت کی، اسکولوں میں لائف اسکلز ایجوکیشن کے حصول سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا تمام سیکریٹری یہاں ہوں گے تو ایک مشترکہ لائحہ عمل بن سکے گا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا اسلام آباد کے سکولوں میں تو بچوں کو لائف ایجوکیشن کی تربیت دی جا رہی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا تمام صوبوں کو وفاقی کے ساتھ مل کر اس پر حکمت عملی اپنانی ہو گی، ۔سلمان اکر م راجہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)حکومت نی12ارب کی لاگت سیسرکاری سکولوں میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا۔(جاری ہے) فی سکول کو 20 سے 25 لاکھ تک واٹرفلٹریشن پلانٹ کے لئے فنڈزدیئے جائیں گے،فلٹریشن پلانٹ سے علاقہ مکین بھی صاف پانی حاصل کرسکیں گے،سکول کے باہربھی صاف پانی کی فراہمی کے لئے نلکے لگائے جائیں گے،بہترپانی دستیاب ہونے پر 500فٹ بور کر کے عام فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔پانی کی کوالٹی خراب ہونے پر مہنگے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے، واٹر فلٹریشن پلانٹ چلانے کے لئے سکولوں کو سولر ائزیشن پر منتقل کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایک ہزار سے زائد سکولوں کو سولر پر منتقل کردیا گیا...
خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 363 ارب روپے رکھنے کی تجویز دے کر صوبے کے اسکولوں سے باہر 48 لاکھ بچوں میں سے 24 لاکھ کو اسکولوں میں لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کرائے کے اسکولوں کے ساتھ ساتھ کام نہ کرنے والے 15 ہزار تک اساتذہ کو ریٹائر کرنے اور 27 ہزار سے زیادہ نئے نوجوان اساتذہ بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل ترکئی کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیم کا بجٹ 327 ارب سے بڑھا کر 363 ارب کرنے کی تجویز دی ہے، جو گزشتہ سال کی نسبت 11 فیصد زیادہ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے خیبر پی کے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کا برا حال ہے اور اس وقت 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھرپور مؤقف اپنایا اور ایرانی مستقل مندوب نے حمایت پر سکیورٹی کونسل میں پاکستان کی تعریف کی۔ مشکل وقت میں ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ آج اللہ کے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کا برا حال ہے اور اس وقت 55 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھرپور مؤقف اپنایا اور ایرانی مستقل مندوب نے حمایت پر سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ابوظبی کے اسکولوں میں عربی زبان کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی دارالحکومت ابوظبی کے اسکولوں میں عربی زبان کی تعلیم کو لازمی قرار دیتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایڈیک)نے نئی پالیسی کا بھی اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکام نے تمام نجی اور چارٹر کنڈرگارٹن اسکولوں میں پری کنڈرگارٹن سے عربی زبان کی تعلیم کو شروع کرنے کا فیصلہ صادرکردیا ہے ۔ حکام کے مطابق مذکورہ اقدام کا مقصد نہ سرف خواندگی کا فروغ بلکہ نئی نسل کو ا±ن کی لسانی جڑوں سے منسلک کرنے اور مادری زبان کی بنیاد مضبوط بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ طلبہ اپنی شناخت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) کولون شہر میں 1945 کے بعد سے اس انداز کے شہری انخلا کی یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران گرائے گئے یہ تین بم امریکی ساختہ ہیں۔ اسی تناظر میں کولون شہر میں دریائے رائن کے کنارے واقعے ڈوئیٹس کے علاقے سے بیس ہزار افراد کا انخلا مکمل کیا جا رہا ہے۔ کولون شہر کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے، ''یہ انخلاء دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے بعد کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ تمام متعلقہ ادارے امید کرتے ہیں کہ بدھ کے روز بم ناکارہ بنانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔‘‘ اسی تناظر میں کولون شہر...
کراچی: حکومت سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولوں میں یکم جون 2025 سے 31 جولائی 2025 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے تعطیلات کا اعلان کیا۔جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جون 2025 سے 31 جولائی 2025 تک اسکول میں تعطیلات رہیں گی۔مزید کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری و نجی اسکول پر یکساں ہوگا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا، یکم جون سے 31 جولائی تک سکول و کالجز بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا نے موسم گرما کیلئے اسکول کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ حکومت پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا اور محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے جاری نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، صوبے بھر کے تمام سکولز 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔ کے...
ملک کے کئی حصوں میں بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے جمعرات کو صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان، اوقات کار بھی تبدیل محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے شروع ہوں گی اور 31 اگست تک جاری رہیں گی۔ تاہم بالائی اضلاع کے لیے موسم گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جہاں ان علاقوں میں نسبتاً معتدل موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم جولائی...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے گرم علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں یکم جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔ اس کے علاوہ گرم علاقوں میں ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے جب کہ سرد علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری اور نجی تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ اختلافات پیدا کرنیکی بھارتی کوششیں ناکام ، پاکستان ، چین اور افغانستان کا اتحاد مزید مضبوط ہو گیا
پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سے جاری اعلامیے کے مطابق سمر زون یعنی میدانی علاقوں میں پرائمری یکم جون سے 31 اگست اور مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ونٹر زون میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
پنجاب بھر میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے دینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ پنجاب میں سرکاری اور پرائیوٹ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز 14 اگست تک بند رہیں گے۔ آج سے پنجاب میں اسکولوں کے اوقات صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کے ہوں گے۔ ہیٹ ویو کے باعث سرکاری اسکولوں کی سیکنڈ شفٹ میں آج سے گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ Post Views: 4
ہیٹ ویو کی وجہ سے پنجاب بھر میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے دینے کا اعلان کردیا گیا۔ وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ صوبے میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کل سے اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔ وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں وقت سے پہلے دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل سے 27 مئی تک اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر کے صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کر دیے گئے ہیں...
پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال کی وجہ سے صوبائی محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں عام تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کرنے کیساتھ ساتھ اوقات کار میں بھی تبدیلی کردی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اسکولوں میں 28 مئی سے عام تعطیلات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی تک اسکولوں کے اوقات کار کو ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے صبح تک محدود کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کو شدید گرمی کے اثرات سے بچایا جاسکے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گا؟ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں شدید...
بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سرکاری سکول صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک لگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی یوم تکبیر پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود...
پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث صوبے کے اسکولوں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے، اسکولوں کے نئے اوقات کار 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی ہے۔ وزیرتعلیم اسکولوں کے نئے اوقات 7:30 سے 11:30 تک ہوں گے، فیصلے کااطلاق سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پرہوگا۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی یوم تکبیر پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 28 مئی سے ہو گا اور یوم تکبیر 28 مئی کو بھی تعطیل ہو گی ۔ New School Timings =7 30 am to 11 30 am.School Holidays Start from The 28th of May(28th will be a Holiday). — Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) May 20, 2025 دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز پر ہوگا۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اعلان کیا، جس کے مطابق سرکاری سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے، 28 مئی سے قبل تمام سکولز محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔ پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی...
سٹی42: شدید گرمی کی لہر Heat Wave کے سبب صوبائی حکومت نے کل 17 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ حکومت بلوچستان نے صوبے کے ہیٹ ویوو کی زد میں آئے ہوئے علاقوں کے تعلیمی اداروں کے لئے چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔کوئٹہ میں صوبائی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آج 16 اپریل کو اعلان کیا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے 17 مئی سے 31۔جولائی تک بند رہیں گے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 ہیٹ ویو کے سبب بلوچستان کی حکومت نے سکول کے کمسن بچوں کو شدید گرمی کے اثرات سے بچانے کے لئے کل ہفہ کے دن سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دانش اسکولوں کے لیے مقامی اساتذہ کی تعیناتی اور ہر اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانش اسکول اور دانش یونیورسٹی ملک کے مستحق لائق طلبہ کواعلیٰ معیار کی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے ترجیحی منصوبے ہیں۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولز اور یونیورسٹی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جہاں ملک بھر میں 15 نئے دانش اسکولز کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم نے زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی پر کام تیز تر کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے...
لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کے لیے حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق صوبے بھر کے اسکول یکم جون سے 9 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔ محکمے کے مطابق یہ فیصلہ بچوں، والدین اوراساتذہ کی صحت کو مدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شدید گرمی کے موسم میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی یا بیماری سے بچا جا سکے۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا توموسم گرما کی تعطیلات ایک ہفتہ پہلے، یعنی مئی کے آخری ہفتے میں بھی شروع کی جا سکتی ہیں۔ والدین اور اساتذہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر...
سٹی42:محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں 11 مئی تک تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن کے مطابق اسکول 12 مئی بروز اتوار سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ فیصلے کا اطلاق تمام پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں پر ہو گا۔ ذرائع کے مطابق تعطیلات کا فیصلہ موسم کی شدت یا دیگر ممکنہ عوامل کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو نرسری سے لے کر جماعت دہم (گریڈ 12) تک ایک لازمی مضمون کے طور پر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ یو اے ای کابینہ کی منظوری کے بعد سامنے آیا، جس کا اعلان نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا۔ شیخ محمد کا کہنا تھا، “ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ایک ایسے وقت کے لیے تیار کریں جو ہمارے وقت سے مئختلف ہوگا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو AI کی تکنیکی...
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 مئی مقرر کی گئی ہے۔ 12 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ امیدواروں کو انتخابی نشان بھی 12 مئی کو دیا جائے گا۔ 13 مئی کو سکولوں میں پوسٹر آویزاں کیے جائیں گے۔ امیدوار انتخابی مہم 16 مئی تک جاری رکھ سکیں گے۔ 20 مئی تک بیلٹ پیپرز اور الیکشن کی تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات 21 مئی کو کروائے جائیں گے۔ انتخابات کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 مئی مقرر کی گئی ہے۔ 12 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ امیدواروں کو انتخابی نشان...
سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظرثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیرمعمولی اضافہ ہوا تو ممکن ہے چھٹیاں ایک ہفتہ پہلے ہی دیدی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم نے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے...
لاہور(نیوز ڈیسک)بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیر معمولی...
بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیر معمولی...

محکمہ تعلیم بلوچستان کا 29 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں واپس لانے کا عزم، 372 غیر حاضر اساتذہ نوکری سے فارغ
بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حکومت بلوچستان نے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے، تعلیم سے محروم بچوں کو اسکول لانے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیوں کا عمل بھی تیز کردیا گیا۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منیر احمد نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024 میں ایجوکیشن فیلڈ آفیسرز کی جانب سے مانیٹرنگ عمل میں لائی گئی، جس میں طلبا کی اسکولوں میں موجودگی، اسکولوں کی حالت، اساتذہ کی دستیابی سمیت دیگر امور زیر غور رہے۔ ’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تمام اسکولوں کی مکمل مانیٹرنگ کی گئی۔ اس دوران عملے کی جانب سے 15270 اسکولوں میں 27490 دورے کیے گئے، ان دوروں کے دوران ہمارے...
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیما) نے پارٹنر اسکولوں کے لیے نئی شرائط متعارف کرواتے ہوئے ایک ہزار 600 سے زائد پارٹنر اسکولوں کے لائسنس منسوخ کردیے گئے۔ منسوخ کئے گئے لائسنسوں میں بڑی تعداد ان سکولوں کی ہے جو این جی اوز اور انفرادی شخصیات کو دیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ پیما نے ان اسکولوں کو دوبارہ ٹھیکے پر دینے کے لیے 10 مئی تک درخواستیں طلب کرلی ہیں، اسکول مالکان کو 10 ہزار روپے فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔ پیما اسکولز لائسنس پنجاب کے صوبائی کنوینیئر صداقت حسین خان لودھی کا کہنا ہے کہ 3 سالہ کنٹریکٹ کے دوران اسکولوں کو فعال بنانے کے لیے لاکھوں روپے خرچ...
سٹی42: پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں سکولوں کے اوقات کار میں رد و بدل اور گرمی کی چھٹیاں جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار اور چھٹیوں کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل، عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں اور کالجوں میں بلا تعطل صاف...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست بنگال کے شہر کولکتہ میں اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات جلدی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ میں اسکول کے طلباء کو مئی میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئیوں کے پیش نظر اس سال موسم گرما کی تعطیلات جلدی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مغربی بنگال کے تعلیمی محکمے نے بڑھتی ہوئی گرمی اور نمی کے پیش نظر گرمیوں کی تعطیلات جلدی کرنے کا اعلان کیا، فیصلے کا اطلاق پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں پر ہوگا، تعطیلات کے بارے میں سرکاری نوٹس بعد میں جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا عام طور پر مئی کے دوسرے ہفتے سے گرمیوں کی تعطیلات کا...
پاکستان سپر لیگ کے دوران اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع، شائقین کے لیے انعامات جیتنے کا موقع پی ایس ایل میجز کے پیش نظر لاہور میں اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل شدہ تدریسی اوقات کا اطلاق قذافی اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم اسکولوں پر ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تبدیلی شدہ تدریسی اوقات کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ، شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الٰہی روڈ کے اسکولوں پر ہو گا۔ پی ایس ایل میچز کی وجہ سے ان 50 اسکولز کے اوقات تدریسی اب صبح...
پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں میں کل (بروز جمعہ) چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے جمعے کے روز بند رہیں گے، پرائیویٹ اسکولوں کو بھی جمعہ کے روز اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر پورا ہفتہ چھٹیاں، تاریخوں کا اعلان ہوگیا ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کہا کہ احکامات نہ ماننے والے پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 3 اپریل سے...
---فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں 8 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لیے تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔چیف سیکریٹری کے پی کی زیرِ صدارت تعلیمی بورڈز کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں کے ہالز کو امتحانی مراکز قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی: میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیااس بات کا فیصلہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کی۔ دستاویز کے مطابق نجی اسکولوں کے امتحانی ہالز میں نقل کی زیادہ شکایات ہیں، اب صرف سرکاری اسکولوں کے امتحانی ہالز میں...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے جمعہ 28 مارچ کو صوبے کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ اسکولوں میں تعطیل کا اعلان شب قدر 27 رمضان المبارک کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی اسکول جمعہ 28 مارچ کو بند رہیں گے۔ بھارت:آن لائن پیمنٹ سسٹم بندہونےسے لاکھوں صارفین رل گئے
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بُک بینک کے قیام سے ناصرف پسماندہ طلبہ کی تعلیم میں مدد ملے گی اور سیکھنے کے مساوی مواقع حاصل کرنے کے ان کے حق کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ تعلیمی وسائل کے ضیاع کو کم کرنے، اسکولوں میں پائیداری اور کمیونٹی کی حمایت کے کلچر کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرِ تعلیم سردار علی شاہ کی نجی اسکولوں کو بُک بینک قائم کرنے کی ہدایت پر رجسٹرار پرائیویٹ اسکول پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی اسکولوں کے لیے بُک بینک کے قیام کا گشتی مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں نجی اسکولوں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وزیرِ تعلیم کے اس وژن کو عملی جامہ...
سندھ حکومت نے تمام نجی اسکولوں میں بک بینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ ملاح نے بک بینک کے قیام کے لیے نجی اسکولوں کو خطوط ارسال کردیے۔ رفیعہ ملاح نے نجی اسکولز کو جاری خط میں کہا ہے کہ حکومت سندھ ’تعلیم سب کے لیے‘ کے رہنما اصول کے تحت تعلیم کے شعبے میں درپیش مشکلات پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے، اس اقدام کا مقصد یکساں تعلیمی مواقع کو یقینی بنا کر تمام بچوں اور نوجوانوں کی سیکھنے کی ضروریات کو پورا کرنا ہے اور خاص طور پر مستحق اور پسماندہ طلبا کو تعلیمی مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بہت سے خاندانوں کو درپیش مالی رکاوٹوں کو...
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پرائیویٹ اسکولوں نے میٹرک امتحانات کے دوران طلبا سے مقررہ فیس سے زیادہ رقوم وصول کرنا شروع کردیں جب کہ صوبائی حکومت نے والدین کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا کہ میٹرک...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم ختم کردیا، اسکولوں کا نظام انتہائی گرچکا ہے، ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لا رہے ہیں، تعلیمی اداروں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی، امریکا میں اسکولوں کا نظام انتہائی گر چکا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسکولوں کے طلبہ کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی، محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں، محکمہ تعلیم بند کرنے سے ریاستی گورنر خوش ہیں، لنڈا میک محکمہ تعلیم کی آخری سیکرٹری ہوں گی،اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثنا ڈیموکریٹس نے محکمہ...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ تعلیم کو بند کر رہے ہیں، کیونکہ امریکی اسکولز کا تعلیمی معیار انتہائی گر چکا ہے، ہائی اسکولز کے طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔ واشنگٹن میں محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکولز کے معاملات کو ریاستیں خود دیکھیں گی، محکمہ تعلیم بند کرنے کے اقدام پر ریاستی گورنرز خوش ہیں۔ صدر نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت تعلیمی پالیسی کو ریاستوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ لنڈا میک محکمہ تعلیم کی آخری سیکریٹری ہوں گی، اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ تعلیم کو بند کر رہے ہیں، کیونکہ امریکی اسکولز کا تعلیمی معیار انتہائی گر چکا ہے، ہائی اسکولز کے طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔ واشنگٹن میں محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکولز کے معاملات کو ریاستیں خود دیکھیں گی، محکمہ تعلیم بند کرنے کے اقدام پر ریاستی گورنرز خوش ہیں۔ صدر نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت تعلیمی پالیسی کو ریاستوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ لنڈا میک محکمہ تعلیم کی آخری سیکریٹری ہوں گی، اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے...

’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ جاری کرنے کا اعلان: سرکاری سکولوں کو معیاری پرائیویٹ کے برابر لانا وژن: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فروغ تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انقلابی فیصلے کیے۔ پنجاب میں سکول ایجوکیشن کے لئے’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصداضافہ ہوا۔ 5863 پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2لاکھ 42ہزار بڑھ کر تین لاکھ 68ہزار سے بڑھ گئی۔ پنجاب بھر پہلے میں آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114 ہوگئی۔آؤٹ سورسنگ کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں فروغ تعلیم کے لیے انقلابی فیصلے کیے ہیں۔ پنجاب میں اسکول ایجوکیشن کے لیے ’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبا کو سی ایم ایمی ننس، اسٹار کارڈ ملے گا۔ طلبا اور اساتذہ کی تعداد میں اضافہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبا کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اسکولوں میں نگرانی کے لیے جدید کمیرے نصب کرنے کا فیصلہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبا کی تعداد 2لاکھ...
وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ دانش یونیورسٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش سکول کے بعد دانش یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کرے گی، یہ ادارہ نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے دنیا کے بہترین سکالرز اور ماہرین کو دانش یونیورسٹی میں مدعو کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کو اپلائیڈ سائنسز کی یونیورسٹی بنائیں گے، قوم کے بچے اور بچیوں کو بہترین تعلیم مل سکے گی، پاکستان...

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ جاری کرنے کا اعلان ، 80 فیصد سے زائد نمبرپرایمی ننس،سٹار کارڈ ملے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)فروغ تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انقلابی فیصلے کیے۔پنجاب میں سکول ایجوکیشن کے لئے’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایاگیا کہ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصداضافہ ہوا۔5863پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2لاکھ 42ہزار بڑھ کر تین لاکھ 68ہزار سے بڑھ گئی۔پنجاب بھر پہلے میں آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114ہوگئی۔آؤٹ سورسنگ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دانش یونیورسٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش سکول کے بعد دانش یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کرے گی، یہ ادارہ نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے دنیا کے بہترین سکالرز اور ماہرین کو دانش یونیورسٹی میں مدعو کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔ پشاور: قصہ خوانی بازار میں گیس لیکیج کا دھماکا انہوں...
لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتہ کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔اس روز تعلیمی ادارے مکمل بند رہیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کیلئے رمضان المبارک میں نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو ہفتہ کی چھٹی دے دی گئی۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ۔ مراسلے میں ہفتے کے روز تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی چھٹی کی ہدایات دی گئی ہیں،تمام سرکاری سکولوں کو اس پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،ہفتے کی چھٹی صرف رمضان المبارک میں دی گئی ہے۔
۔ ناظم تعلیمات بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شدید موسمی حالات کے پیش نظر بالائی سرحدی علاقوں کے سکولوں کو 8 مارچ 2025ء تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے بالائی سرحدی علاقوں میں سرکاری سکولوں کو 8 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ناظم تعلیمات بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شدید موسمی حالات کے پیش نظر بالائی سرحدی علاقوں کے سکولوں کو 8 مارچ 2025ء تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان خصوصاً بلتستان ریجن میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم خراب ہے اور وقفے وقفے سے برفباری اور بارش ہو رہی ہے۔ آج صبح سے بلتستان کے چاروں اضلاع میں برفباری...
بلوچستان کے 20 اضلاع میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر تعلیمی ادارے کھل گئے ۔صوبے کے سرد علاقوں کے سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے، پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت کے طالب علموں میں مفت کتب فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اسکولز میں 93 لاکھ کتب فراہم کر دی گئی ہیں۔صوبے کے اسکولوں میں داخلہ مہم بھی شروع کر دی گئی ۔صوبے میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچے سکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان بھر میں رمضان المبارک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پہلا روزہ 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو ہوگا رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے تاہم مہنگائی میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عوام مہنگے داموں خریداری کرنے پر مجبور ہیں مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ بکرے کا گوشت 2,700 روپے فی کلو اور گائے کا گوشت 1,200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں رمضان کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق سنگل شفٹ ادارے پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے12 تک کھلیں گے، جمعے کے روز اسکول صبح 8 بجے کھلیں گے اور چھٹی دن 12بجے ہوگی۔ ڈبل شفٹ اسکولز پیر تا جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے، پیر تا جمعرات ایوننگ شفٹ دوپہر ساڑھے 12 سےساڑھے4 تک ہوگی۔ بروز جمعہ کلاسز ڈیڑھ بجے سے ساڑھے 4 تک ہوں گی۔ عبادت گاہ میں معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانا بنانا غیر انسانی فعل ہے: وزیر...
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کرلیا گیا۔ وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کوہوگا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی۔ دوسری طرف سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں سکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سندھ میں رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری سکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی۔ جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45...
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے داخلوں سے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے۔ گلبرگ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے تحت المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا سندھ حکومت نے 17 سالہ اقتدار میں شعبہ تعلیم کا بھی بیڑا غرق کردیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم کے مواقع نا پید کرتی جارہی ہے، ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور بد انتظامی معمول بن گئی ہے۔ منعم ظفر خان نے کہا جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا ہم نے وسائل اور اختیارات سے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے،...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن کی جانب سے نجی اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن اور پروفائلنگ کے حوالے سے ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔ یہ سیمینار مقامی ہال میں منعقد ہواجہاں خطے کے مختلف نجی تعلیمی اداروں پرنسپل اساتذہ اور منتظمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار کے دوران ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن، سید نوید علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد نجی اسکولوں کے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرنا اور تعلیمی اداروں کی درست معلومات کو ایک مرکزی نظام میں محفوظ کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سیکرٹری تعلیم...
ریاض ( نیوزڈیسک)رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار کا اعلان۔ سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ رمضان المبارک 1446 ہجری کا مقدس مہینہ یکم مارچ 2025 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے محکمہ تعلیم نے ماہ صیام کے دوران طلبہ کی سہولت کے لیے صبح اور شام کی شفٹوں میں طلبہ کے لیے اسکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کلاسز کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔ نظر ثانی شدہ اسکولوں کی تراش خراش کے مطابق، صبح کی شفٹوں کے لیے صبح...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم، سندھ ٹیچرز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کے اشتراک سے نجی اسکولوں کے ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد اساتذہ کو تربیت فراہم کرے گا۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری تعلیم نے پروگرام کی آگہی کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کے اساتذہ کو پروفیشنل تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد اساتذہ کو ٹیچنگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔ پروگرام کی آگہی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں نجی اور سرکاری شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس تقریب میں شرکا کو سلائیڈ کی مدد سے سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈیولپمنٹ...
کراچی: سندھ میں اساتذہ کی تربیت کے لیے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے بڑا اقدام لے لیا، نجی اسکولوں کے ٹیچرز کی تربیت میں تیزی، کراچی میں سندھ ٹیچرز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد بوائز اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی گئی اور بتایا گیا کہ سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں کے بعد نجی اسکولوں میں بھی اساتذہ کی تربیت اور لائسنسنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم سندھ نے کہا بہترین استاد ہی بچوں کے بہترین مستقبل کا ضامن ہے اور اساتذہ کی تربیت...
مسلم فورم نے کہا کہ ورزش کے نام پر تعلیمی اداروں میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں پر کسی مخصوص ثقافت کی رسم و رواج کو مسلط نہیں کیا جا سکتا، یہ مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے 3 فروری کو سوریہ سپتمی کے موقع پر تمام اسکولوں میں "سوریہ نمسکار" کو لازمی قرار دینے کے فیصلے نے ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ گزشتہ تعلیمی سیشن میں اسی طرح کا حکم نافذ کرنے کے بعد، بی جے پی حکومت کا مقصد گزشتہ برس 78,974 اسکولوں میں 1.33 کروڑ طلباء کے ذریعہ قائم کردہ عالمی ریکارڈ کو توڑنے کا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم مدن دلاور، جو...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پرائمری و سیکنڈری اسکولوں میں انقلابی تبدیلیاں لاتے ہوئے ڈیجیٹل کمپیوٹر لٹریسی اور فنانشل لٹریسی کی تدریس شروع کر دی گئی ہے۔ اسکولوں میں کمپیوٹر سوفٹ ویئر ’’پائیتھون اور روبوٹکس‘‘ شروع کروایا گیا ہے، کئی اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز قائم کر دیے گئے ہیں۔ مذکورہ تعلیم نسٹ، زیبسٹ اور آئی بی اے کے گریجویٹ کو بطور انٹرن شپ تقرری کرکے شروع کی گئی اور انٹرنیٹ شپ کی مد میں حال ہی میں اپنی جامعات سے فارغ التحصیل ان گریجویٹ کو فی 80 ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو بغیر کسی کرائے کے گھروں سے لانے اور واپس چھوڑنے کے لیے 20...
10 فروری سے 14 فروری تک طلبا اور عملہ طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے، جس میں ویک اینڈ بھی شامل ہوگا۔ کچھ اسکول 12 سے 14 فروری تک تین دن کی چھٹی کریں گے، طلبا کو اختتام ہفتہ کے ساتھ پانچ دن کی چھٹی ملے گی۔چند اسکول صرف 13 اور 14 فروری کو چھٹی دیں گے، جس کے ساتھ ویک اینڈ شامل ہونے سے 4 دن کا وقفہ ہوگا۔ رمضان کے دوران، جو یکم مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے، اسکولوں کے اوقات کار کم ہوں گے، اور نصاب کو نئے شیڈول کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) کیتھولک عقیدے سے تعلق رکھنے والے باشندوں کی اکثریت والے ملک فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس نے اسکولوں میں جنسی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے مجوزہ بل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ویٹو کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کانگریس میں اس کے خلاف تمام رکاوٹیں پیدا کریں گے۔ انہوں نے اس بل کی حمایت کرنے والے لوگوں پر الزام لگایا کہ وہ ''باخبر ہونے اور علم‘‘ رکھنے کے باوجود اس ''قابل نفرت‘‘ اور ''مضحکہ خیز‘‘ سوچ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ''نو عمر حمل کی روک تھام‘‘ بل اسکولوں میں جنسی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق اس مجوزہ بل کو...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست نئی دہلی میں ہوا کا معیار معمول سے نیچے گرنے کی وجہ سے نویں جماعت سے تمام اسکولوں میں ہائبرڈ تعلیم پر منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 396 تک بڑھنے اور خطرناک سطح پر پہنچنے کے بعد محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں آن لائن کلاسوں کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں غیر ضروری تعمیراتی کاموں کو روک دیا گیا ہے۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں اسکولوں کو بم کی اطلاع دینے والے ملزم کی شناخت ہو گئی اور اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے سیکڑوں اسکولوں میں بم کی جھوٹی اطلاع سے پھیلنے والے خوف و ہراس کے اب کئی ہفتوں بعد پولیس نے اس کیس کو کافی حد تک حل کر لیا ہے۔ پولیس نے ایک نوجوان طالب علم کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اُس نے اپنے اسکول میں امتحانات سے بچنے کے لیے بم کی جھوٹی افواہیں و اطلاعات دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ کئی ہفتوں سے الرٹ رہنے کے بعد اس کیس میں ملوث پولیس نے 12 ویں جماعت کے طالب علم کو حراست میں لے لیا...