پی ایس ایل میچز کی وجہ سے اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ کے دوران اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع، شائقین کے لیے انعامات جیتنے کا موقع
پی ایس ایل میجز کے پیش نظر لاہور میں اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل شدہ تدریسی اوقات کا اطلاق قذافی اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم اسکولوں پر ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق تبدیلی شدہ تدریسی اوقات کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ، شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الٰہی روڈ کے اسکولوں پر ہو گا۔
پی ایس ایل میچز کی وجہ سے ان 50 اسکولز کے اوقات تدریسی اب صبح 7 بجے سے 12 بجے تک ہوں گے۔ فیصلے کا اطلاق ایونٹ کے اختتام تک تمام سرکاری و نجی اسکولز پر ہوگا۔
یاد رہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے میچز 24 اپریل سے 18 مئی تک مختلف دنوں میں کھیلے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکول پنجاب پی ایس ایل تدریسی اوقات لاہور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکول پی ایس ایل تدریسی اوقات لاہور تدریسی اوقات پی ایس ایل
پڑھیں:
مارکیٹوں کے اوقاتِ کار میں پابندی نافذ، پنجاب حکومت کی نئی ہدایات
لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے مارکیٹوں کے طے شدہ اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔پنجاب حکومت نے ستمبر 2023 کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹیں پیر سے ہفتہ تک رات 10 بجے بند کی جائیں گی۔ جبکہ اتوار کو دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہو گی۔نوٹیفکیشن میں ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تاہم جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو یہ رات 12 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ہوم ڈیلیوری سروسز کو رات 2 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ میڈیکل اسٹورز، تندور، دودھ کی دکانیں، اسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور پنکچر شاپس کو ان اوقات کار سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے اتوار کو کمرشل سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویز دے دی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک ماہ کے لیے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند کرنی چاہیئیں۔ شہر میں پانچ منٹ کے لیے بھی ٹریفک بند نہیں ہونی چاہیے۔