متحدہ عرب امارات نے اسکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو لازمی مضمون قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو نرسری سے لے کر جماعت دہم (گریڈ 12) تک ایک لازمی مضمون کے طور پر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ یو اے ای کابینہ کی منظوری کے بعد سامنے آیا، جس کا اعلان نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا۔
شیخ محمد کا کہنا تھا، “ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو ایک ایسے وقت کے لیے تیار کریں جو ہمارے وقت سے مئختلف ہوگا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو AI کی تکنیکی بنیادوں اور اخلاقی اثرات سے بھی آگاہ کرنا ہے۔
وزارت تعلیم کی تیار کردہ اس نصاب میں ڈیٹا، الگوردمز، مشین لرننگ، AI ایپلیکیشنز، ڈیٹا پرائیویسی، اور اخلاقی اصولوں پر مشتمل جامع مواد شامل ہوگا۔
اس فیصلے کے بعد UAE دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے AI کو ہر تعلیمی سطح پر لازمی بنایا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ قدم دنیا بھر کے تعلیمی نظاموں کے لیے ایک ماڈل بن سکتا ہے، خاص طور پر ان ممالک کے لیے جو AI کو تعلیم میں ضم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ اقدام UAE کی جدید تعلیم کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جو کہ روایتی طریقہ تعلیم سے ہٹ کر مستقبل کے تقاضوں پر مبنی سیکھنے پر مبنی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی: آزاد کشمیر میں ممکنہ جنگی حالات سے نمٹنے کی تیاریاں جاری
پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت کنٹرول لائن کے علاقوں میں محکمہ شہری دفاع نے اسکولوں میں بچوں کو شہری دفاع کی تربیت دینی شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: ہندوستان نے بغیر اطلاع دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد میں ایمرجنسی نافذ
شہری دفاع کےزیر اہتمام اسکولوں میں جنگی حالات میں فرسٹ ایڈ اور سول ڈیفنس کی تربیت دی جارہی ہے۔ تفصیل جانیے محمد دین مغل کی اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت کشیدگی محکمہ شہری دفاع مظفرآباد مظفرآباد