خیبرپختونخوا: تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
خیبر پختون خوا میں 8 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لیے تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔
چیف سیکریٹری کے پی کی زیرِ صدارت تعلیمی بورڈز کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں کے ہالز کو امتحانی مراکز قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کی۔
دستاویز کے مطابق نجی اسکولوں کے امتحانی ہالز میں نقل کی زیادہ شکایات ہیں، اب صرف سرکاری اسکولوں کے امتحانی ہالز میں امتحانات ہوں گے۔
اسی طرح غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث امتحانی عملے کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ، پولیس اور اسپیشل برانچ کو امتحانی ہالز کی انسپکشن کی اجازت ہو گی۔
دستاویز کے مطابق امتحانی مراکز کی انسپکشن گریڈ 18 کے افسران کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امتحانی مراکز
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد
محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کے باعث سرکاری و نجی اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی لگا دی۔محکمہ ماحولیات پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں خطرناک حدتک بڑھتی اسموگ کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی اسکول صبح 8:45 سے پہلےنہیں کھلیں گے۔ اعلامیے کے مطابق کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرزبھی صبح 8:45 بجے سے پہلےنہیں کھلیں گے، یہ حکم نامہ 3 نومبر سے 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔ خلاف ورزی کرنےوالے اسکول پرپہلی بار ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامدشیخ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کےلیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔