لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فروغ تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انقلابی فیصلے کیے۔  پنجاب میں سکول ایجوکیشن کے لئے’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔  80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصداضافہ ہوا۔  5863  پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2لاکھ 42ہزار بڑھ کر تین لاکھ 68ہزار سے بڑھ گئی۔ پنجاب بھر پہلے میں آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114 ہوگئی۔آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ میں تین گنا تک اضافہ ہوا۔  سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے بعد طلبہ کے لئے کرسیاں اور ڈیسک وغیرہ کی تعداد تین لاکھ 71ہزار سے پانچ لاکھ 23ہزارہوگئی۔پنجاب میں ایک ہی طرز کے نئے اور جدیدسکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک سکول آف ایمی ننس بنے گا۔وزیراعلیٰ  نے میٹرک ٹیک کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کیا۔ کلاس فائیو سے ٹیکنیکل ایجوکیشن بطور مضمون شامل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ٹیکسٹ بک بورڈ کی نصابی کتابوں کے پراجیکٹ میں ایک ارب روپے کی بچت کا ریکارڈہوا۔ مریم نواز نے سکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کے لئے 90دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ اور ہر سال دو ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دے دیا۔وزیر اعلیٰ نے بھکر اور لیہ سمیت دیگر اضلاع میں سکول میل پروگرام کے اجراء  کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ ایجوکیشن افسروں اور اساتذہ کارکردگی چانچنے کیلئے کے پی آئی سسٹم نفاذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور کے 338 سکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء  کیاگیا۔سرکاری سکولوں میں انگلش بول چال کے انٹرنیشنل کورسز کرانے اور اور سرٹیفکیٹ دینے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔مریم نواز نے صوبے بھر میں سکولوں کے سامنے روڈ ز پر زبیرا کراسنگ بنانے کی ہدایت پر سختی عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ مارچ میں تعلیمی سیشن کے آغاز پر کتابوں کی فراہمی کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا۔سرکاری سکولوں کے پانچ اساتذہ برٹش کونسل کے تعاون سے سکاؤٹ لینڈ کا مطالعاتی دورہ کریں گے۔ مظفرگڑھ،راجن اورڈی جی خان میں سکول میل پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 631050سے بڑھ کر 416803ہوگی۔مظفرگڑھ،راجن پور، ڈیرہ غازی خان کے سکولوں میں طلبہ کو دودھ   کے چار کروڑ پیکٹ دیئے گئے۔نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا۔ مریم وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے بیٹے کے ارلی چائلڈہڈ ایجوکیشن سنٹر میں داخلے کوسراہا اور قابل تقلید قرار دیا۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب بھر میں سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ساڑھے 12ہزار انٹرنی بھرتی کیے جائیں گے۔ سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت پانچ لاکھ 68ہزار سے زائد امیدوروں کی درخواستیں جمع کرائی۔ سرکاری سکولوں میں ایلو مینائی کے تعاون سے نئے گراؤنڈز، بلڈنگز اور کلاس رومز بنیں گے۔ پنجاب بھر میں ’’ایک پودا، استاد کے نام پروگرام‘‘ کے تحت 20لاکھ پودے لگائے گئے۔ پانچ سال کے دوران مرحلہ وار 30ہزار کلاس رومز، 600 ایلیمنٹر ی اور 400 ہائی سکول بنیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے۔ طلبہ کو وطن سے محبت اور اخلاقیات کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔ میٹرک ٹیک سے ایجوکیشن میں نئی اختراع متعارف کرا رہے ہیں۔ تعلیم کی کوالٹی بہتر بنانے پر انویسٹمنٹ کررہے ہیں۔ ویژن کے بغیر اخراجات فنڈز ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ شعبہ تعلیم  میں انقلابی اور اختراعی آئیڈیاز کی ضرورت ہے۔ ’’پڑھائیں  نہ پڑھائیں تنخواہ مل جاتی ہے‘‘ کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں کا معیار اعلیٰ ترین پرائیویٹ سکولوں کے برابر لانا میرا ویژن ہے۔ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف کا طرز حکمرانی شفافیت کی اعلیٰ مثال بن گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت صوبے کو کرپشن فری بنانے کے لئے بدعنوانی کی شکایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کے مرتکب افسر کو گرفتار کر لیا۔ پی اینڈ ڈی بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز محمد احمد مفلح الرحمن کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔ ملزم پر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سکیمیں شامل کرانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔ وزیراعلیٰ نے عوامی شکایات کی فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کرپشن ریڈ لائن ہے کسی صورت برداشت نہیں۔ کسی بھی سطح پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔  کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا و ٹ سورسنگ کے سرکاری سکولوں سکولوں میں پروگرام کے مریم نواز میں سکول کی تعداد کی ہدایت کے بعد سکول ا کے لئے کے تحت

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن