Jasarat News:
2025-11-05@00:39:28 GMT

ابوظبی کے اسکولوں میں عربی زبان کی تعلیم لازمی قرار

اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظبی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ابوظبی کے اسکولوں میں عربی زبان کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی دارالحکومت ابوظبی کے اسکولوں میں عربی زبان کی تعلیم کو لازمی قرار دیتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایڈیک)نے نئی پالیسی کا بھی اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکام نے تمام نجی اور چارٹر کنڈرگارٹن اسکولوں میں پری کنڈرگارٹن سے عربی زبان کی تعلیم کو شروع کرنے کا فیصلہ صادرکردیا ہے ۔
حکام کے مطابق مذکورہ اقدام کا مقصد نہ سرف خواندگی کا فروغ بلکہ نئی نسل کو ا±ن کی لسانی جڑوں سے منسلک کرنے اور مادری زبان کی بنیاد مضبوط بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ طلبہ اپنی شناخت اور ثقافت سے ابتدائی عمر ہی میں واقف ہو سکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عربی زبان کی تعلیم اسکولوں میں

پڑھیں:

ٹیلی کام کمپنیوں کیلیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 اسلام آباد:۔ پی ٹی اے کا ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا، پی ٹی اے نے “کریٹیکل ٹیلی کام ڈیٹا اینڈ انفراسٹرکچر سیکورٹی ریگولیشنز “2025 کو حتمی شکل دے دی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پی ٹی اے نے نئی سیکورٹی ریگولیشنز پر اسٹیک ہولڈرز سے فیڈبیک طلب کر لیا تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے ڈیزاسٹر ریکوری اور بزنس کنٹی نیوٹی پلان لازمی ہوں گے، ریگولیشنز ٹیلی کام سیکٹر سائبر سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو “زیرو ٹرسٹ سیکورٹی ماڈل” اپنانے کی ہدایت کر دی ہر ٹیلی کام ادارہ چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسر (CISO) تعینات کرے گا، ٹیلی کام کمپنیوں کو سالانہ رسک اسیسمنٹ اور سائبر آڈٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ،کسی بھی سنگین سائبر واقعہ کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پی ٹی اے کو دینا لازمی ہوگی۔

پی ٹی اے کو غیر ملکی سافٹ ویئر یا آلات کے استعمال پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل ہوگا، ریگولیشنز کے تحت انفارمیشن سیکورٹی اسٹیئرنگ کمیٹیاں قائم کرنا لازمی ہوگا، کمپنیوں کو سپلائی چین اور وینڈرز کی سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نئی ریگولیشنز کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے اقدامات مزید سخت ہوں گے، پی ٹی اے نے “سی ٹی ڈی آئی ایس آر “2025 پر عوامی رائے دینے کی آخری تاریخ 7 نومبر مقرر کردی، سی ٹی ڈی آئی ایس آر 2025، پرانی 2020ءفریم ورک کی جگہ لے گا۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • ٹیلی کام کمپنیوں کیلیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • تعلیم ریاست کی ذمے داری
  • ٹیلی کام کمپنیوں کیلیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • کراچی میں ای چالان کے نفاذ سے قبل آگاہی مہم لازمی قرار، شہریوں کا اصلاحات کا مطالبہ
  • پاکستان میں ٹیلی کام کمپنیوں کیلیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • مقبوضہ جموں وکشمیر کے اسکولوں میں “وندے ماترم” پڑھنا لازمی قرار
  • دو سالہ جنگ کے بعد غزہ کے بچے ایک بار پھر تباہ شدہ اسکولوں کا رخ کرنے لگے
  • گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ
  • زباں فہمی267 ; عربی اسمائے معرفہ اور ہمارے ذرایع ابلاغ
  • پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد