اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر 18580 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس میں سے 14 جاری منصوبوں کیلئے 18280 ملین روپے جبکہ 3 نئے منصوبوں کیلئے 300 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری منصوبوں میں وزیراعظم کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر کے طلبا کیلئے 1600 سکالرشپس کیلئے 164 ملین روپے، این سی اے لاہور میں گریجویٹ بلاک کی تعمیر کیلئے 217 ملین روپے، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ یونٹ منصوبہ کے قیام کیلئے 30 ملین روپے، وفاقی دارالحکومت میں وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے 900 ملین روپے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایکسی لینس ٹیچرز ایجوکیشن کیلئے 300 ملین روپے، وفاقی دارالحکومت میں آئوٹ آف سکول چلڈرن کے داخلوں اور انہیں برقرار رکھنے کیلئے 262 ملین روپے، ایجوکیشن پروگرام کے استحکام کے مربوط اور جامع اقدامات کیلئے 290 ملین روپے،

ایف ڈی ای کے پرائمری سکولوں میں ای سی ای سنٹرز کیلئے 140 ملین روپے، سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 600 ملین روپے، وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 4300 ملین روپے، پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کیلئے 1000 ملین روپے، کری، اسلام آباد میں دانش سکول کے قیام کیلئے 1800 ملین روپے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں دانش سکولوں کے قیام کیلئے 8000 ہزار ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ نئے منصوبوں کیلئے ایچ الیون فور اسلام آباد میں آٹزم کی بیماری میں مبتلا بچوں کیلئے سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کیلئے 100 ملین روپے،

ملٹی گارڈن بی۔17 اسلام آباد میں ماڈل کالج برائے خواتین کے قیام کیلئے 100 ملین روپے اور ملٹی پروفیشنل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ایف۔17/2 اسلام آباد میں اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین کے قیام کیلئے 100 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان چین سے جے 35 طیاروں کے علاوہ کیا کیا خریدنا چاہتا ہے؟ بلومبرگ کی رپورٹ میں بڑا انکشاف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ملین روپے کے فنڈز مختص مختص کئے گئے ہیں اسلام آباد میں کے قیام کیلئے

پڑھیں:

مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 

وزیرآباد (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں وزیرآباد جائیں گی، وہ اوجلہ پل کے قریب مقامی مارکی میں مسلم لیگی عمائدین و کارکنان سے خطاب کریں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے لیے تقریب کے بعد مقامی مسلم لیگی قیادت سے ملاقات کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ، ضمنی الیکشن کے لیے این اے 66 کے امیدوار بلال فاروق تارڑ، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، و دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد کے لیے کون کون سے منصوبوں کی منظوری دی؟
  • ریلوے ڈویژن پشاور کا تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن، اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی
  •  آئی ٹی وقت کی ضرورت،دور درازعلاقوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں: خالد مقبول
  • ریلوے میں اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گی ، حنیف عباسی
  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • ریلوے میں8 ماہ کے دوران اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گے: حنیف عباسی
  • وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا
  • مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 
  • خیبر پختونخوا، انسداد پولیو فنڈز کی تقسیم سے متعلق آڈٹ رپورٹ میںبے ضابطگیوں کا انکشاف
  • سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے