بلوچستان کے 20 اضلاع میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم, تعلیمی ادارے کھل گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
بلوچستان کے 20 اضلاع میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر تعلیمی ادارے کھل گئے ۔صوبے کے سرد علاقوں کے سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے، پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت کے طالب علموں میں مفت کتب فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اسکولز میں 93 لاکھ کتب فراہم کر دی گئی ہیں۔صوبے کے اسکولوں میں داخلہ مہم بھی شروع کر دی گئی ۔صوبے میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچے سکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
طالبان نے بےحیائی روکنے کیلیے وائی فائی پر پابندی لگا کر انٹرنیٹ کیبل کاٹ دی
افغان طالبان نے ‘بے حیائی روکنے’ کے لیے افغان صوبے میں وائی فائی پر پابندی لگا دی۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت نے افغان صوبے بلخ میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ کاٹ دیا ہے جس سے صارفین کو انٹرنیٹ تک رسائی معطل ہو گئی ہے۔
صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کے حکم پر وائی فائی انٹرنیٹ بند کیا گیا اور اس بندش کا مقصد غیراخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔
فائبر آپٹک کیبل کٹنے سے بلخ میں پاسپورٹ آفس اور کسٹمز کا نظام مفلوج ہو گیا ہے۔
افغان ٹیلی کام کی تمام سروسز بند ہو گئی ہیں جس سے شہری سخت مشکلات میں مبتلا ہیں۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ 6 وزرا قندھار میں افغان طالبان سپریم لیڈر کو منفی اثرات سےآگاہ کریں گے۔
طالبان رہنماؤں میں سخت پابندیوں پر اختلاف سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق ادارے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بند کرنا آزادی کے بنیادی حقوق پر حملہ ہے جب کہ ایک صحافی نے کہا کہ انٹرنیٹ پابندی اظہار رائے دبانے کا نیا حربہ ہے۔