اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے دانش اسکولوں کے لیے مقامی اساتذہ کی تعیناتی اور ہر اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانش اسکول اور دانش یونیورسٹی ملک کے مستحق لائق طلبہ کواعلیٰ معیار کی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے ترجیحی منصوبے ہیں۔

 

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولز اور یونیورسٹی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جہاں ملک بھر میں 15 نئے دانش اسکولز کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم نے زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی پر کام تیز تر کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دانش اسکولوں اور یونیورسٹی کی اعلیٰ معیار کی تعمیر اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی اور کہا کہ دانش اسکول اور یونیورسٹی ملک کے مستحق لائق طلبہ کو اعلیٰ معیار کی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے ترجیحی منصوبے ہیں۔

انہوں نے دانش اسکولوں کے تمام کلاس رومز میں اسمارٹ بورڈ کی تنصیب اور ہر دانش اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کی ہدایت کی اور تاکید کی کہ دانش اسکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی کا عمل میرٹ پر مبنی اور انتہائی شفاف ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس علاقے میں دانش اسکول تعمیر ہو رہا ہے وہاں کے مقامی اساتذہ کو ترجیح دی جائے، اس موقع پر انہوں نے دانش اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو ملک کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور آگاہ کیا گیا کہ دانش اسکول اسلام آباد کا 41 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے دسمبر 2025 میں مکمل کر لیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان میں دانش اسکول سلطان آباد، گانچھے اور استور 30 جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا، بھمبر اور باغ کے دانش اسکول بھی جون 2026 تک مکمل ہوں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ شاردہ، سبی، موسیٰ خیل اور ژوب کے دانش اسکولوں کی فزیبلیٹی اور ڈیزائن مکمل ہو چکا ہے جبکہ حب، کراچی اور چترال کے دانش اسکولوں کے لیے زمین کے حصول کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے۔

دانش یونیورسٹی سے متعلق اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے دانش یونیورسٹی کے حوالے سے زمین مختص کی جا چکی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں دانش یونیورسٹی کی فزیبلیٹی اور ڈیزائن کی پری کوالیفیکیشن کے لیے ماہر کنسلٹنٹ کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے چیف کمشنر اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان وزیراعظم شہباز شریف دانش یونیورسٹی اور یونیورسٹی کہ دانش اسکول دانش اسکولوں کے حوالے سے اسلام آباد معیار کی کی ہدایت گیا کہ

پڑھیں:

غزہ میں جنگ کے بعد عبوری انتظامیہ کی قیادت کیلئے ٹونی بلیئر کا نام گردش کرنے لگا

غزہ میں جنگ کے بعد عبوری انتظامیہ کی قیادت کیلئے ٹونی بلیئر کا نام گردش کرنے لگا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز

غزة(آئی پی ایس )سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام غزہ میں جنگ کے بعد عبوری انتظامیہ کی قیادت کے لیے سامنے آرہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اس منصوبے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے بھی حمایت کی جا رہی ہے۔منصوبے کے تحت ٹونی بلیئر اقوام متحدہ اور خلیجی ممالک کی معاونت سے ایک گورننگ اتھارٹی کی سربراہی کریں گے، جو بعد میں اختیار فلسطینیوں کو واپس سونپ دے گی۔

ٹونی بلیئر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی ایسے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے جس کے نتیجے میں غزہ کے عوام کو بے دخل کیا جائے۔رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کو غزہ انٹرنیشنل ٹرانزیشنل اتھارٹی (گیٹا) کا نام دیا جاسکتا ہے جو پانچ سال کے لیے غزہ کی سب سے بڑی سیاسی و قانونی اتھارٹی کے طور پر اقوام متحدہ سے مینڈیٹ حاصل کرے گی۔ ابتدائی طور پر یہ اتھارٹی مصر میں غزہ کی جنوبی سرحد کے قریب قائم ہوگی اور حالات مستحکم ہونے پر ایک کثیر القومی فورس کے ہمراہ غزہ میں داخل ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ ٹونی بلیئر نے اگست میں وائٹ ہاس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تھی جس میں غزہ کے مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔خیال رہے کہ ٹونی بلیئر، جنہوں نے 2003 میں برطانیہ کو عراق جنگ میں شامل کیا تھا، 2007 کے بعد مشرق وسطی کے لیے چار فریقی گروپ (امریکا، یورپی یونین، روس اور اقوام متحدہ) کے خصوصی ایلچی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فلسطینی صدر محمود عباس نے گزشتہ روز کہا کہ وہ دو ریاستی امن منصوبے پر عملدرآمد کے لیے صدر ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا ء کپ میں شاندار کم بیک: عرفان پٹھان بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ایشیا ء کپ میں شاندار کم بیک: عرفان پٹھان بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے اسرائیل 48 گھنٹے میں صمود فلوٹیلا پر بڑا حملہ کر سکتا ہے، گریٹا تھنبرگ کا ویڈیو پیغام صدر مملکت کا حالیہ دورہ چین، جدید لڑاکا جے 35 بارے بریفنگ لی: سلیم مانڈوی والا بھارتی فضائیہ نے اڑتے تابوت کہلائے جانیوالے MiG-21 طیاروں سے بلآخر جان چھڑالی دوکانداروں ، کاروباری شخصیات کو ناجائز تنگ کرنے اور فائر سیفٹی کے نام پر تنگ کرنے بار ہوش ربا انکشافات ،، ایڈیشنل ڈائریکٹر عماد... سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں ہے، خواجہ آصف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کا پنشن میں کٹوتی اورالائونسز کے حوالے سے احتجاج
  • غزہ میں جنگ کے بعد عبوری انتظامیہ کی قیادت کیلئے ٹونی بلیئر کا نام گردش کرنے لگا
  • کیمبرج امتحانی نظام میں شفافیت کیلئے جامع اسکروٹنی نظام متعارف کرایا ہے، عظمیٰ یوسف
  • سندھ حکومت اور کیمبرج کے درمیان سرکاری اسکولوں میں او اور اے لیول متعارف کروانے پر مشاورت
  • اعلیٰ تعلیم کے نئے دور کا آغاز،سی آئی ای سی کا جامعات  کی حیثیت کو عالمی معیار پر لے جانے کا عزم
  • حماس کا مستقبل کی حکومت میں کوئی کردار نہیں ہوگا، محمود عباس
  • پنجاب: سیلاب نقصانات کے سروے کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
  • سیلاب کی تباہ کاریوں کے سروے کا کام پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا
  • کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح، پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے: جنرل ساحر شمشاد
  • میرپورخاص،محکمہ تعلیم کااسکولز میں من پسند ہیڈماسٹر ومسٹریس تعینات