ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 3 ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے شیخ الجامعہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کراچی اور دیگر کے خلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ نے چیئرمین اینٹی کرپشن کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ وی سی سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے خلاف تحقیقات کریں۔ عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 3 ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ تحقیقات کیلئے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے 3 اساتذہ نے درخواست دائر کی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سندھ مدرسہ یونیورسٹی کا حکم

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا

ذرائع نے کہا کہ مردان میں مساجد کی سولرائزیشن کے لیے 260 ملین کی رقم جاری کی گئی، منصوبہ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا جب کہ ٹھیکیدار رقم سمیت غائب ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مالی بدعنوانی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا، مردان کی سولر اسکیم میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مردان میں مساجد کی سولرائزیشن کے لیے 260 ملین کی رقم جاری کی گئی، منصوبہ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا جب کہ ٹھیکیدار رقم سمیت غائب ہوگیا۔ ذرائع نے کہا کہ منصوبے کے لیے پیشگی ادائیگی گزشتہ دور حکومت میں کی گئی تھی، معاملہ پبلک اکاؤنٹس میٹی میں اٹھا دیا گیا، کمیٹی نے ایک ماہ کے اندر منصوبہ شروع کرنے یا کروڑوں روپے واپس کرنے کا حکم دیا۔ زرائع کے مطابق عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں محکمہ اینٹی کرپشن کے ذریعے ٹی ایم او اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ اسکینڈل میں ٹی ایم او کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا
  • نور مقدم قتل کیس: اپیلوں کی سماعت ‘ مجرم ظاہر جعفر کے وکیل نے مزید دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت مانگ لی
  • وی سی سندھ مدرسہ یونیورسٹی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم
  • جنگ میں بھارت کیخلاف فتح، گورنر ہاؤس میں آج یوم تشکر منایا جائے گا
  • قانون کے طالبعلم پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں پر درج مقدمے کی تحقیقات کی منتقلی کا حکم
  • اینٹی بائیوٹکس دریاؤں کو آلودہ کرنے لگیں، ماہرین نے خطرات سے خبردار کردیا
  • سانحہ 12 مئی: سندھ ہائیکورٹ بار اور کراچی بار ایسوسی ایشن کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • ’چائے کی پیالی میں قسمت‘: چیٹ جی پی ٹی اب طلاقیں بھی کروانے لگا
  • بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار