— فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے وی سی سندھ مدرسہ یونیورسٹی اور دیگر کے خلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

عدالت نے چیئرمین اینٹی کرپشن کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ وی سی سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے خلاف تحقیقات کریں۔

عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 3 ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ تحقیقات کے لیے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے 3 اساتذہ نے درخواست دائر کی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سندھ مدرسہ یونیورسٹی

پڑھیں:

نورمقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں وکیل نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سپریم کورٹ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں منگل کو تین رکنی بنچ نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التوا کیوں دیں؟ سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے، اس نکتے کو عدالتوں نے یکسر نظرانداز کیا، کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتا ہوں جن سے کیس یکسر تبدیل ہو جائے گا، عدالتوں نے سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلوں کو بھی نظرانداز کیا۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا ذہنی مریض ہونے کا نکتہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ میں اٹھایا گیا تھا؟ سلمان صفدر نے موقف اخیتار کیا کہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے اس نکتے کو نظرانداز کیا تھا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا یہ نکتہ آپ آج بھی اٹھا سکتے ہیں تو الگ درخواست دینے سے کیا ہوگا؟ ہماری عدالت میں کیس جج یا وکیل کے مرنے پر ہی ملتوی ہوتا ہے، 20 سال ڈیتھ سیل میں رہنے والے کو بری کریں تو وہ کیا سوچتا ہو گا؟ قصور سسٹم کا نہیں ہمارا ہے جو غیرضروری التوا دیتے ہیں، آپ نے جو درخواست دینی ہے دے دیں اس پر فیصلہ کر لیں گے۔ سلمان صفدر نے موقف اپنایا آج تک ملزم کی ذہنی حالت جاننے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا۔

مدعی وکیل شاہ خاور نے موقف اختیار کیا کہ اس درخواست کی بھرپور مخالفت کرتا ہوں جس پر جسٹس باقر نجفی نے ریمارکس دیئے درخواست آنے تو دیں پھر مخالفت کیجیے گا۔ عدالت نے فریقین کے اتفاق رائے سے سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو مکمل تیاری کیساتھ آنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی پی کا خیبرپختونخوا میں 16 ہزار ملازمین کی برطرفی، کرپشن کے خلاف احتجاج کا اعلان
  • پہلگام سے متعلق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے اعتراف نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ثابت کردی
  • پہلگام حملے کی تحقیقات سے قبل بھارت پاکستان پر حملہ کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب
  • شیخ الجامعہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم
  • نورمقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں وکیل نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی
  • نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت 19 مئی تک ملتوی
  • جنگ میں بھارت کیخلاف فتح، گورنر ہاؤس میں آج یوم تشکر منایا جائے گا
  • قانون کے طالبعلم پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں پر درج مقدمے کی تحقیقات کی منتقلی کا حکم
  • ارشد پپو قتل کیس، عذیر بلوچ سمیت تمام ملزمان کیخلاف گواہان کو پیش کرنے کا حکم