کوئٹہ:

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای) کوئٹہ کے آئی ٹی ونگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے امتحانی نتائج میں جعلسازی اور ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انکوائری سے کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال، اور ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایچ ایس ایس سی) سالانہ و ضمنی امتحانات 2024 کے نتائج میں غیر قانونی ردوبدل کے شواہد ملے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے تحت صوبے سے بدعنوانی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کرپشن تعلیمی نظام کے لیے زہر قاتل ہے اور ہم ہر سطح پر اس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 تحقیقات کے مطابق قابل اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات پر انکوائری شروع کی گئی، جس میں بورڈ کے آئی ٹی ونگ کے بعض افسران اور اہلکاروں کی کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور امتحانی ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا انکشاف ہوا۔

امیدواروں کے نمبروں میں غیر قانونی تبدیلی، ڈی ایم سی ڈیٹیلڈ مارکس سرٹیفکیٹ میں ردوبدل اور آئی ٹی سسٹم تک غیر مجاز رسائی کے ذریعے ریکارڈ ٹمپرنگ کی گئی۔

 ایوارڈ لسٹس اور جاری شدہ ڈی ایم سی میں واضح تضادات پائے گئے جو مبینہ طور پر مالی فوائد، اقربا پروری اور ذاتی مفادات کے لیے کیے گئے، ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے انکشاف ہوا کہ محمد اویس سسٹم اینالسٹ اور وسیم نور کمپیوٹر پروگرامر نے سپر ایڈمن آئی ڈی کا غلط استعمال کرتے ہوئے نتائج کے اعلان سے قبل کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ میں ردوبدل کیا۔

 ان اقدامات کو بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 کے تحت سنگین بدعنوانی اور پاکستان پینل کوڈ 1860 کی دفعات 109، 408، 409، 420، 467، 468، 471 بمعہ انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) کے تحت قابل سزا جرائم قرار دیا گی۔

اینٹی کرپشن ٹیم کے مطابق شواہد سے ثابت ہوا کہ محمد اویس اور وسیم نور براہ راست کرپشن اور ریکارڈ ٹمپرنگ میں ملوث تھے، ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد کاکڑ کی منظوری سے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

 ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ ہمارا مقصد تعلیمی اداروں سے کرپشن کا خاتمہ اور طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، بدعنوانی کسی بھی شکل میں برداشت نہیں کی جائے گی۔بی بی آئی ایس ای انتظامیہ نے تحقیقات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے جبکہ بورڈ کے چیئرمین نے متاثرہ طلبہ کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے یہ کارروائی بلوچستان میں تعلیمی اداروں میں بدعنوانی کے خاتمے کی جانب اہم قدم ہے مزید تفصیلات اور گرفتاریوں کی اطلاعات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن کے لیے

پڑھیں:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 8 کروڑ کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

راولپنڈی:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن  کے دوران 8 کروڑ کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس  نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 7 کارروائیوں کے دوران 5 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کے  مختلف آپریشنز  کے دوران 8 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 97.165 کلوگرام منشیات برآمد  کرلی گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے 2 مسافروں کے سامان سے کپڑوں میں جذب 19 کلوگرام آئس برآمد ہوئی جب کہ ایک اور کارروائی میں جدہ جانے والے 3 مسافروں کے جوتوں سے 1.6 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی، جن میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ جانے والے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں چھپائی گئی 64.565 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی اور اس کارروائی میں بھی ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

کالا باغ ریلوے اسٹیشن کے قریب اے این ایف نے ایک خاتون مسافر کے سامان سے 6 کلوگرام چرس برآمد کی، جب کہ پشاور رنگ روڈ پر واقع ایک کوریئر آفس سے کراچی بھیجے جانے والے پارسل میں 1.2 کلوگرام چرس ملی۔ اسی طرح کراچی میں بھی ایک خاتون مسافر کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

علاوہ ازیں بھکر روڈ، ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق تمام کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کو مبنگ آپریشن کے دوران قتل میں ملوث سمیت 33 ملزمان زیرحراست
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 8 کروڑ کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
  • این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل، ڈیڑھ کروڑ ماہانہ بھتا، 13 افسران گرفتار
  • شفیق موڑپرفائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک‘ساتھی زخمی
  • مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اپوزیشن کی خاموشی باعث تشویش ہے، لشکری رئیسانی
  • ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری سے تحریک تحفظ آئین سے متعلق خصوصی گفتگو
  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار
  • کراچی: رینجرز کی خفیہ معلومات پر کارروائی، 5 ملزمان گرفتار
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5 ریکارڈ
  • بلوچستان: مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ