خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں مالی بد عنوانی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا جب کہ مردان کی سولر اسکیم میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ مردان میں مساجد کی سولرائزیشن کے لیے 260 ملین کی رقم جاری کی گئی، منصوبہ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا جب کہ ٹھیکیدار رقم سمیت غائب ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ منصوبے کے لیے پیشگی ادائیگی گزشتہ دور حکومت میں کی گئی تھی، معاملہ پبلک اکاؤنٹس میٹی میں اٹھا دیا گیا، کمیٹی نے ایک ماہ کے اندر منصوبہ شروع کرنے یا کروڑوں روپے واپس کرنے کا حکم دیا۔
زرائع کے مطابق عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں محکمہ اینٹی کرپشن کے ذریعے ٹی ایم او اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ اسکینڈل میں ٹی ایم او کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔
سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔
اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔