“پی ایس ایل کیلئے کبھی پاکستان نہیں آؤنگا” بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میں بدترین شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو نشانے پر رکھ لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے خود سے وابستہ بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کیوی کرکٹر پی ایس ایل کی معطلی کے بعد کہا کہ وہ کبھی واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔
تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ “پاکستان اور بھارت دونوں ہی میرے دل کے قریب ہیں، انھیں آپس میں الجھتا دیکھنا بہت ہی مشکل ہے، میری ہمدردیاں اس سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں”۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ “پی ایس ایل اور آئی پی ایل دونوں نے ہی میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا، میں نے دونوں ہی ٹورنامنٹس میں بہت لطف اٹھایا، مجھے امید ہے کہ جلد امن ہونے سے ہمارا محبوب کھیل دوبارہ شروع ہوگا، میں مستقبل میں دونوں ممالک میں واپس لوٹنے کا منتظر ہوں گا”۔
کرکٹر کے بیان نے ایک مرتبہ پھر بھارتی میڈیا کا جھوڑ بےنقاب کردیا ہے جبکہ جنگی ماحول کے دوران بھی غلط رپورٹنگ پر بھی بھارت کے نامور نیوز چینلز نے معذرت کی تھی، جس انہیں جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں برادرا سلامی مالک کیلئے نعمت ہے، علامہ ریاض نجفی
جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طاقت مکہ اور مدینہ ہے، جس کی حفاظت کیلئے پاکستان کا انتخاب خوش آئند ہے،سعودی عرب نے محسوس کیا ہے کہ دوست اسلامی ممالک میں سے اگر کوئی ارض حجاز مقدس کی حفاظت کر سکتا ہے تو وہ صرف پاکستان ہے، بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کو دونوں برادر اسلامی مالک کیلئے نعمت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب کی طاقت مکہ اور مدینہ ہے، جس کی حفاظت کیلئے پاکستان کا انتخاب خوش آئند اور پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے۔
جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے محسوس کیا ہے کہ دوست اسلامی ممالک میں سے اگر کوئی ارض حجاز مقدس کی حفاظت کر سکتا ہے تو وہ صرف پاکستان ہے، بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ سعودی عرب نے محسوس کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت اور طاقتور ملک ہے جو مقامات مقدسہ کی حفاظت کر سکتا اور سعودی عرب کی ڈھال بن سکتا ہے، اس سے پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔