سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غیر ملکی میڈیا سے دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہمارے جوابی حملوں کے بعد امریکہ کو احساس ہوا کہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ اور مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ مارکو روبیو نے کہا بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ کیا آپ آمادہ ہیں۔ اور میں نے کہا اگر بھارت دوبارہ جارحیت کا آغاز نہ کرے تو ہم نہیں کریں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے عملی طور پر دیکھا کہ پاک بھارت فضائیہ کے درمیان کیا ہوا۔ اور ہم پہلی بار بھارتی جارحیت کا رد عمل دے رہے تھے۔ بھارت کو احساس ہوا کہ ان کا اندازہ غلط تھا اور انہیں کتنا نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے یقین دہانی کرائی کہ ہماری جانب سے جنگ بندی کی رضا مندی پر سیکرٹری روبیو بھارت سے دوبارہ تصدیق کریں گے۔ بات چیت کے لیے دونوں فریقین کو متفق ہونا ہو گا۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ تاہم ہم بات چیت کے ذریعے خطے کے معاملات کا حل چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈار صاحب ترمیم کے حوالے سے نمبر پورے ہیں؟نائب وزیراعظم نے جواب دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 27ویں ترمیم کیلئے نمبر گیمز کے حوالے سے سوال کا جواب دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،صحافی کے سوال ’’ڈار صاحب ترمیم کے حوالے سے نمبر پورے ہیں؟کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہاکہ جی انشاءاللہ نمبرپورے ہیں۔
ایک اور سوال ’’کیا نیشنل پارٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرے گی‘‘کے جواب میں نائب وزیراعظم نے کہاکہ ووٹنگ کے وقت آپ کو پتہ چل جائے گا۔
حکومت کو آئینی ترمیم کیلئے سینیٹ میں 64 اور قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار
مزید :