اسلام آباد‘ قاہرہ (خبر نگار خصوصی + این این آئی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فرانس کے وزیر برائے یورپ و خارجہ امور جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ نائب وزیراعظم نے فرانسیسی وزیر خارجہ کو اس بات سے آگاہ کیا کہ پاکستان نے اس بحران کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے دونوں فریقوں کو تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنمائوں نے کثیرالجہتی فورمز سمیت قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار کو آسٹریلیا کی وزیر خارجہ سینیٹر پینی وونگ نے نائب وزیراعظم نے آسٹریلوی وزیر خارجہ کو اس بات سے آگاہ کیا کہ پاکستان نے بحران کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ وزیر خارجہ سینیٹر وونگ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور جعفر ایکسپریس حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے دیرپا امن قائم ہوگا۔ مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار اور بھارتی ہم منصب جے شنکر کو علیحدہ علیحدہ فون کال کی ہے۔مصری میڈیا کے مطابق مصری وزیرِ خارجہ نے بھارت اور پاکستان کے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور جنگ بندی کے اہم اقدام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا اظہار کیا اسحاق ڈار کیا اور

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار