گورنر ہاؤس میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر کا جشن ہوگا، کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ ’’آپریشن بْنیانْ المَرصْوص‘‘ کی کامیابی پر گورنر ہاؤس سندھ سے لے کر کراچی تا اسلام آباد تک جشن کا سماں ہے، 13 مئی کو گورنر ہاؤس آنیوالوں کو اپنے ہاتھ سے مٹھائی کھلاؤں گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 13 مئی کو گورنر ہاؤس میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر کا جشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے بھارت کوْذلت سے دوچار کرنے کا جشن منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنیوالی افواج ہمارے سر کا تاج ہیں، شہری اپنے پڑوسی فوجیوں کے گھر مٹھائی،پھولوں کے ہار بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپریشن بْنیانْ المَرصْوص‘‘ کی کامیابی پر گورنر ہاؤس سندھ سے لے کر کراچی تا اسلام آباد تک جشن کا سماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 مئی کو گورنر ہاؤس آنیوالوں کو اپنے ہاتھ سے مٹھائی کھلاؤں گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس
پڑھیں:
گورنر سندھ نے ماؤں کے عالمی دن کو شہداء اور غازیوں کی ماؤں کے نام کردیا
کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے اس دن کو شہداء اور غازیوں کی ماؤں کے نام کردیا۔
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں ماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں گورنر سندھ نے ماؤں کے ہمراہ کیک کاٹا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ "افواجِ پاکستان نے آپریشن 'بُنیانُ الْمَرْصُوص' کی کامیابی سے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہماری مادرِ وطن کے ان سپوتوں نے بے مثال قربانیاں دے کر وطن عزیز کو امن و استحکام دیا اور ان کی مائیں ہمارے سر کا تاج ہیں۔
گورنر کامران ٹیسوری نے آپریشن "بُنیانُ الْمَرْصُوص" کی کامیابی پر گورنر ہاؤس میں اظہارِ مسرت کرتے ہوئے افواج پاکستان اور ان کے اہل خانہ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن نہ صرف ماؤں کی عظمت کا دن ہے، بلکہ اُن عظیم ماؤں کو سلام پیش کرنے کا دن بھی ہے جنہوں نے اپنے بیٹوں کو وطن کے لیے قربان کیا۔