وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے معیشت پر کچھ زیادہ اثرات نہیں ہوں گے اور جاری مالیاتی منصوبہ بندی کے اندر اس کے لیے گنجائش نکالی جاسکتی ہے۔

روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی پہلی قسط منگل کو حاصل ہوگی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط کی منظوری جمعے کے روز دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے 1.

4 ارب ڈالرز بھی منظور کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جنگ بندی کے بعد پہلے ہی روز اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی

اس سوال پر کہ کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی دفاعی بجٹ میں اضافے کا باعث بنے گا، وفاقی وزیر خزانہ نے جواب دینے سے گریز کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہمیں جو کرنا ہو ہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کشیدگی کے معیشت پر کچھ زیادہ اثرات نہیں ہوں گے اور جاری مالیاتی منصوبہ بندی کے اندر اس کے لیے گنجائش نکالی جاسکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کشیدگی مالیاتی منصوبہ بندی کے ازسرنو ترتیب کا متقاضی نہیں ہوگی۔

محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو بحال کرکے اسے اس مقام پر دوبارہ لے جایا جائے گا جہاں یہ پہلے تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت کو بتا دیا تھا جنگ نہ روکنے پر امریکا آپ سے تجارت نہیں کرےگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی کسی صورتحال کا سوچ بھی نہیں سکتے جس میں سندھ طاس معاہدے کی بحالی شامل نہ ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ 60 کی دہائی سے جاری سندھ طاس معاہدے کو معطل کردیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد پاکستان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دوسرے معاملات کے ہمراہ سندھ طاس معاہدے پر بھی بات ہوگی لیکن دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز قوم سے خطاب میں کہا کہ  خون اور پانی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مذاکرات کے حوالے سے صرف کشمیر اور دہشت گردی کی بات کی تاہم سندھ طاس معاہدے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے پاکستان کے بندی کے کا کہنا کے لیے

پڑھیں:

گردشی قرض سے متعلق معاہدہ، بجلی صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا؛وزارت خزانہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے بجلی کے شعبے میں 1225 ارب روپے کے گردشی قرض سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ معاہدے کو مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں ٹاسک فورس نے توانائی بحران کے بڑے چیلنج پر قابو پا لیا۔ وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے معاہدہ طے پایا۔

 وزارت خزانہ کے مطابق  660 ارب روپے کے پرانے قرضے ری سٹرکچر جبکہ 565 ارب روپے کی نئی فنانسنگ کا معاہدہ ہوا ہے۔ صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور ادائیگیاں پہلے سے عائد تین روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج سے ہوں گی۔

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 660 ارب روپے کی گارنٹیز سے زرعی، ایس ایم ای، ہاؤسنگ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری ممکن ہوگی۔

وزیر خزانہ کے مطابق یہ کامیابی مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی شعبے کے دیرینہ مسائل کو پائیدار اصلاحات کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پڈعیدن،سندھ ایمپلائز الائنس کے تحت دفاتر کی تالہ بندی جاری
  • گردشی قرضے کے خاتمے کی ایک سال سے کوششیں جاری تھیں‘اسکیم کے توانائی کے شعبے پر دور رس مثبت اثرات ہوں گے، محمد اورنگزیب
  • گردشی قرض سے متعلق معاہدہ، بجلی صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا؛وزارت خزانہ
  • گردشی قرض کا حل توانائی شعبے کے دیرینہ مسائل کے حل میں بڑی پیش رفت ہے، وزیر خزانہ
  • توانائی شعبے کے گردشی قرضوں کے 1225 ارب روپے حل، حکومت کا بڑا سنگ میل
  • آئی ایم ایف جائزے میں سیلاب کے اثرات کو بھی شامل کرے، قرض مسئلہ کا حل نہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید ترین متاثر: شہباز شریف
  • ملکی معیشت پر سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف جائز ے میں شامل کیا جائے،وزیراعظم کا مطالبہ
  • آئی ایم ایف حالیہ سیلاب کے معیشت پر اثرات کو اپنے جائزے میں شامل کرے.شہبازشریف کی درخواست
  • پاکستان کی معیشت پر سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
  • وزیراعظم کا سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ