Express News:
2025-08-12@10:00:06 GMT

چین نے پاک بھارت جنگ بندی کی حمایت کردی

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

چین کے وزارت خارجہ کے مطابق 10 مئی کی رات، چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا۔

اس کے علاوہ چین کے وزیر خارجہ نے بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوول سے بھی ٹیلی فون کالز کیں جس کا مقصدہ کشیدگی میں کمی اور مکمل اور پائیدار جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ بھارت اور پاکستان جنگ بندی کے موجودہ رجحان کو مضبوطی سے برقرار رکھیں گے اور مزید تصادم سے گریز کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اپنے اختلافات کو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے سلجھائیں گے تاکہ سیاسی حل کے راستے پر واپس آسکیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین بھارت اور پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رہنما خالصتان تحریک کی آپریشن سندور کے حقائق منظر عام پر لانے والی پاکستانی کتاب کی حمایت

خالصتان تحریک کے رہنما کی جانب سے آپریشن سندور کے حقائق منظر عام پر لانے والی پاکستانی کتاب کی پذیرائی کی گئی۔

سکھ برادری کے باوقار اسکالر ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے آپریشن سندور کے حقائق پر مبنی پاکستانی کتاب پر مثبت تبصرہ کیا ہے۔

خالصتان تحریک کے سب سے مؤثر رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے 11 اگست کو شائع ہونے والی کتاب کی کھل کر حمایت کی، سکھ آزادی کے سب سے طاقتور رہنما کی حمایت پر بھارت میں سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔

ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے اپریل میں پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان پر جنگ کا بہانہ بنایا، چار روزہ جنگ میں بھارت کا فوجی وقار اور سفارتی ساکھ خاک میں مل گئی۔ بھارت 35 ممالک میں ایڈہاک ڈیلیگیشن بھیج کر فالس فلیگ چھپانے کی کوشش کرتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عسکری اور سفارتی رتبہ عالمی سطح پر مزید بلند ہوا، بھارتی حکومت اور جھوٹ پر مبنی بھارتی میڈیا مسلسل جھوٹا بیانیہ دہرا رہا ہے، تحقیقی صحافی احمد حسن العرابی اور مرتضیٰ سولنگی نے "The War That Changed Everything" کتاب میں سچ بے نقاب کیا۔

ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا کہ 11 اگست کو شائع ہونے والی کتاب پہلگام اور دیگر واقعات پر مبنی اہم شواہد سامنے لائے گی، 20 مارچ کو چٹھی سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کا قتل عام بھارتی ایجنسیوں کا کھیل تھا اور پلوامہ واقعے میں بھی بھارت نے اسی کہانی کو دہرایا، پہلگام کا واقعہ پاکستان کے لیے بھارت کو سبق سکھانے کا تاریخی لمحہ ثابت ہوا۔

کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی بریفنگز کے حقائق اب کتابی صورت میں بھی دنیا کے سامنے لائے جا رہے ہیں، کتاب کے شائع ہونے کے بعد حقائق عالمی سطح پر آشکار ہوں گے۔

ایک مرتبہ پھر بھارتی میڈیا ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے بیان کو متنازع قرار دینے میں مصروف ہے۔ عالمی سکھ برادری میں ڈاکٹر امرجیت سنگھ کے بیان پر وسیع ردعمل دیکھا جا رہا ہے جبکہ مودی سرکار پریشانی کا شکار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا
  • پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے فیلڈ مارشل سے منسوب بیانات مسترد کر دیے
  • پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی عمومی تشریح پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
  • پاکستان کا سندھ طاس معاہدہ کی عمومی تشریح سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
  • پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا
  • پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو غیر سنجیدہ اور گمراہ کن قرار دے دیا
  • اسرائیل فوج نے غزہ پر قبضے کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی‘اضافی فوج کے بھرتیاں کی جائیں گی
  • رہنما خالصتان تحریک کی آپریشن سندور کے حقائق منظر عام پر لانے والی پاکستانی کتاب کی حمایت
  • غزہ کی صورتحال پر پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ مؤقف
  • وزیراعظم نےگوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنےکی ہدایت کردی