رینجرز کیساتھ بھارتی ڈرون گرانے والا پاکستانی شہری ’ہیرو‘ بن گیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے بھارتی ڈرونز کے خلاف پاکستان نے نہ صرف بھرپور دفاع کیا بلکہ دنیا کو ایک بار پھر اپنی قوم کی جرات، اتحاد اور حب الوطنی کی روشن مثال بھی پیش کی۔
آپریشن بُنیان المُرْصُوص کے آغاز کے ساتھ ہی پاک فوج کے ساتھ عام شہریوں کی یکجہتی اور جذبۂ قربانی ایک نئی تاریخ رقم ہوئی۔
دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر سے قبل بھارتی ڈرونز نے پاکستان کی فضائی حدود میں متعدد مرتبہ دراندازی کی کوشش کی، جنہیں پاک فوج نے مختلف شہروں میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے کامیابی سے مار گرایا۔
ان کارروائیوں کے دوران پاکستانی قوم نے نہ صرف افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عملی مظاہرہ کیا بلکہ سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں بھی بھرپور انداز میں قومی یکجہتی اور دشمن کے خلاف نفرت کا اظہار کیا۔
سب سے نمایاں واقعہ لاہور کے مضافات میں پیش آیا، جہاں ایک شہری نے فوجی جوان کے ساتھ کھڑے ہوکر بھارتی ڈرون کو نشانہ بنایا۔
یہ لمحہ کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک بہادر شہری، جذبۂ حب الوطنی سے سرشار ہوکر دشمن کے ڈرون کو گرانے کے لیے پاک فوج کے اہلکار کے ساتھ شریک ہوا۔
اس ویڈیو نے عوام کے دل جیت لیے اور سوشل میڈیا پر ہزاروں پاکستانیوں نے اس شہری پر فخر کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ‘یہ بھائی اپنی پوری زندگی اسی لمحے کے انتظار میں تھا’، ایک اور صارف نے کہا کہ ‘پاکستانی اپنی سرزمین کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں’۔
پاک بھارت کشیدگییاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔
بعدازاں 10 مئی کو بھارت کے خلاف ‘آپریشن بُنیان مرصوص’ کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئربیس، سرسہ ایئربیس، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی ڈرون سوشل میڈیا کے ساتھ
پڑھیں:
بھارتی ایئر چیف کا جنگ کے 3 ماہ بعد 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
آپریشن سندورمیں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ مہینوں بعد اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا مضحکہ خیز بیان دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے آپریشن سندورمیں ناکامی چھپانے کی ایک اور مضحکہ خیز کوشش کی ہے جس میں اس کے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا بیان دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر چیف نے مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا۔
بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا اورایک ریڈار طیارہ تباہ کیے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف خود بھارتی آرمی چیف بھی کرچکے ہیں۔