پاک فوج نے بھارت کومنہ توڑ جواب دے کرمودی کے خواب چکناچورکردیے،سردارکامران ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:پاک فوج نے بھارت کومنہ توڑ جواب دے کرمودی کے خواب چکناچورکردیئے۔پا ک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے، آپریشن”بنیان مرصوص” نے دشمن کی جارحیت کا موثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی، ہم اس کامیابی پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، جس نے ملک کوسرخروکیا۔
ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردارکامران ایوب نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا، افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا،ان کی بدولت ہی ہم امن کی نیند سوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن ممالک کی افواج کمزورہوجائیں وہ ملک قائم نہیں رہ سکتے،آج ہمارے بیٹے، بھائی ہماری نسلوں کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیںکشمیرکا بچہ بچہ ان کے شانہ بشارکھڑے ہیں۔چندروز میں سدھنوتی کے عوام کوخوشخبری دوں گا۔اللہ تعالی نے مجھے دولت شہرت دی اس پر اللہ کا جتناشکراداکروں کم ہے۔سدھنوتی کے سیاستدانوں نے عوام کویرغمال بنارکھاہے،اپوزیشن اور حکومت میں بیٹھاکوئی سیاستدان عوام کیلئے کوئی کام نہیں کرتا۔ سردارکامران ایوب نے کہا ہے کہ آج پاکستان ایک بڑے آ زمائشی مرحلے سے گزر رہا ہے اور آزادکشمیر میں بھی ہمارا مکار دشمن اپنے جراثیم چھوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، ہمیں اندرونی طور پر انتشار تخریب اور زہنی افراتفری میں مبتلا کر کے اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتا ہے جسے ناکام کرنے کی صلاحت آپ ہی کے پاس موجود ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسئلہ کشمیر کا پرامن حل پاک بھارت امن کی ضمانت ہے، سلیم بٹ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل پاک بھارت امن کی ضمانت ہے، سلیم بٹ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت آزاد کشمیر: بڑھتی ہوئی کشیدگی، بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث ہنگامی اقدامات کا جائزہ پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا، جلد سدھنوتی کے عوام کو خوشخبری ملے گی: سردار کامران ایوب آزاد کشمیر سے ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غلط استعمال، سردار تنویر الیاس پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سردارکامران ایوب پاک فوج

پڑھیں:

لاکھوں کشمیری قید‘ یاسین ملک ودیگر کی رہائی کیلئے مہم چلائی جائے، مشعال ملک

کراچی (سٹاف رپورٹر)حریت رہنما یاسین ملک کے زوجہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت کشمیر میں غزہ کی پالیسی پر عمل کررہا ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مشعال ملک نے کہا بہت سی قرار دادیں یو این او میں موجود ہیں۔ ایک صدارتی آرڈر کے ذریعے کشمیر کے حق رائے دہی کو سلب کردیا۔ یہ ایک قانونی مسئلہ ہے۔ بھارت نے دشمن ایکٹ کے تحت کشمیریوں کی پراپرٹی کو قبضے میں لیا۔ میری اپنے شوہر سے 6 سال 5 ماہ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ میری بیٹی صرف ایک بار جیل میں باپ سے ملی تھی۔ یسین ملک حریت لیڈر ہیں انھیں ڈیٹھ سیل میں رکھا گیا ہے۔یسین ملک شدید بیمار ہیں۔ لاکھوں کشمیر عوام قید و بند میں ہیں۔ کوئی دہشتگردوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرتا یہ تو حریت لیڈر ہیں۔وکلا سے گذارش ہے یسین ملک اور دیگر حریت رہنماؤں کی رہائی کیلئے مہم چلائی جائے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان واضح کرچکا، کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل
  • ملک دشمن عناصر ساختہ افراتفری پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، آرمی چیف
  • بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل
  • بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل
  • مقبوضہ وادی میں کالے قوانین
  • دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا، مل کر ناکام بنائیں گے، سرفراز بگٹی
  • کولگام میں خونریز تصادم: دو بھارتی فوجی اور ایک جنگجو ہلاک
  • غزہ پر قبضے کا اسرائیلی خواب
  • بھارت: کشمیر میں پچیس کتابوں پر پابندی اور دکانوں پر چھاپے
  • لاکھوں کشمیری قید‘ یاسین ملک ودیگر کی رہائی کیلئے مہم چلائی جائے، مشعال ملک