معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفیٰ نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو سراہا اور بھارت کو دوٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ نہ کرنا بیٹا ورنہ چھوڑیں گے نہیں۔

فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی وی پر اپنے شو کے آغاز میں مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ کوئی فلمی سین نہیں، حقیقی دنیا ہے اور یہاں ہر قدم کا مؤثر جواب دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان حال ہی میں ایک نازک صورتحال سے گزرا ہے جب بھارت نے پہلگام حملوں کا الزام لگا کر جنگ چھیڑنے کی کوشش کی۔

تاہم افواج پاکستان کی بھرپور دفاعی اور پھر آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں جوابی کارروائی سے بھارت کو جدید ترین جنگی طیاروں، ایئربیسز، بریگیڈ ہیڈکوارٹر، بلیسٹک میزائلوں کے ذخیرے اور لاتعداد چوکیوں کے نقصان کے بعد پسپائی اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی افواج نے بھارت کو پیچھے دھکیلا تو بالآخر نئی دہلی کی درخواست پر امریکا کی ثالثی سے جنگ بندی کا اعلان ہوا جبکہ بھارتی فضائیہ نے پس و پیش کے بعد اپنے رافیل طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔

خیال رہے کہ فہد مصطفیٰ کو ان کے مشہور ڈراموں کے باعث بھارت میں بھی بڑی مقبولیت ملی، لیکن اس موقع پر بھی حق بات کہنے سے وہ پیچھے نہ ہٹے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جہاں ہر مذہب اور قوم کے افراد کو برابری، تحفظ اور عزت حاصل ہے، یہ وہ ملک نہیں جہاں صرف ہندوؤں کا راج ہو۔ یہاں پاکستانی بڑے دل کے مالک ہیں، پاکستانی قوم بھارتیوں سے زیادہ برداشت اور وسعتِ نظر رکھتی ہے۔

اداکار نے پاکستانی میڈیا کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو بھی سراہا اور کہا کہ سب سے بڑا کریڈٹ پاکستانی میڈیا کو جاتا ہے جنہوں نے انتہائی مثبت رپورٹنگ کی اور وہی سب دکھایا جو اصل میں ہوا دوسروں کی طرح جھوٹ کا سہارا نہیں لیا، یہاں جو کچھ بھی ہوا بھارت نے اسے محسوس کیا۔

انہوں نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں، مگر امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، دوبارہ ایسا کیا تو چھوڑیں گے نہیں۔

یہ بیان پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور عوام فہد مصطفیٰ کے جرأت مندانہ مؤقف پر انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فہد مصطفی بھارت کو کہا کہ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • زندگی کا مقصد
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا