پی ایس ایل کیلئے کبھی پاکستان نہیں آؤنگا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میں بدترین شکست کے بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کو نشانے پر رکھ لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے خود سے وابستہ بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کیوی کرکٹر پی ایس ایل کی معطلی کے بعد کہا کہ وہ کبھی واپس پاکستان نہیں جائیں گے۔
تاہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ "پاکستان اور بھارت دونوں ہی میرے دل کے قریب ہیں، انھیں آپس میں الجھتا دیکھنا بہت ہی مشکل ہے، میری ہمدردیاں اس سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں"۔
مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی نہ بخشا
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ "پی ایس ایل اور آئی پی ایل دونوں نے ہی میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا، میں نے دونوں ہی ٹورنامنٹس میں بہت لطف اٹھایا، مجھے امید ہے کہ جلد امن ہونے سے ہمارا محبوب کھیل دوبارہ شروع ہوگا، میں مستقبل میں دونوں ممالک میں واپس لوٹنے کا منتظر ہوں گا"۔
مزید پڑھیں: "آئی پی ایل دوبارہ شروع ہوئی تو بھی آسٹریلوی کرکٹرز نہیں آئیں گے"
کرکٹر کے بیان نے ایک مرتبہ پھر بھارتی میڈیا کا جھوڑ بےنقاب کردیا ہے جبکہ جنگی ماحول کے دوران بھی غلط رپورٹنگ پر بھی بھارت کے نامور نیوز چینلز نے معذرت کی تھی، جس انہیں جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
کوئٹہ ایف سی حملہ، خودکش بمبار افغان دہشت گرد نکلا
ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ پاکستان میں کارروائیوں میں افغان دہشتگرد عناصر سرگرم ہیں
پاکستان کو نشانہ بنانے میں افغان دہشتگرد گروہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 30 ستمبر کو فرنٹیٔر کور ہیڈکوارٹر نارتھ کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے کا بمبار افغان دہشتگرد تھا۔ ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے اس حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے طور پر ہوئی، جو افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان کا رہائشی تھا۔اس خودکش حملے میں آٹھ شہری شہید اور چالیس زخمی ہوئے تھے۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق یہ حملہ اس بات کا ایک اور ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ پاکستان میں ہونے والی کارروائیوں میں افغان دہشتگرد عناصر سرگرم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے نیٹ ورکس اور افغان سرزمین سے جاری معاونت خطے کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے، جبکہ افغان طالبان کی عہد شکنی اور دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی پر مسلسل تشویش بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے میں افغان دہشتگرد گروہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔