پاکستان اور بھارت پر دباؤ ڈال کر جوہری تصادم کو روکا، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کی مدد سے پاک بھارت جنگ بندی معاہدہ ممکن ہوا، بھارت اور پاکستان کے قائدین غیر متزلزل تھے، میں نے انہیں کہا کہ اگر جنگ سے باز نہ آئے تو کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت پر دباؤ ڈال کر دونوں ملکوں کے درمیان جوہری تصادم کو روکا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کی مدد سے پاک بھارت جنگ بندی معاہدہ ممکن ہوا، بھارت اور پاکستان کے قائدین غیر متزلزل تھے، میں نے انہیں کہا کہ اگر جنگ سے باز نہ آئے تو کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے جنگ تجارت کی وجہ سے بند کی ہے، امریکا تجارت کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے، بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں پاکستان کے ساتھ بھی کریں گے۔
امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں ہی اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کریں گے۔ یاد رہے کہ پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت پر تابڑ توڑ حملوں نے ہندوستان کو جنگ بندی پر مجبور کردیا تھا۔ تاہم جنگ بندی کے لیے امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ اور نائب صدر براہ راست رابطے میں رہے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی صدر کہا کہ
پڑھیں:
افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔