بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی، وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افواج پاکستان بھارت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہو گئیں۔ اور بھارت اس وقت اپنے زخم سہلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی۔ دہشت گردی 30 سال سے ہو رہی ہے اور دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ دہشت گردی کے شکار ملک پر دہشت گردی کا الزام لگانا ستم ظریفی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اور امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر سے متعلق بات ایک اور پیشرفت ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مسئلہ کشمیر زیربحث آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے پاس سنہری موقع ہے۔ اور اب تمام مسائل کا پائیدار حل ہونا چاہیے۔ اسرائیل کے سوا بھارت کے ساتھ اس وقت کوئی نہیں کھڑا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں 2025 کی اہم کامیابیوں کا خلاصہ پیش کیا ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے بھارت کے خلاف اہم فوجی اور سفارتی اقدامات، سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے دفاعی معاہدے، اور پاک امریکا تعلقات میں نمایاں پیشرفت کا ذکر کیا ہے۔
خواجہ آصف نے لکھا کہ ’2025 کامیابیوں سے بھر پور سال رہا، الحمدللہ۔ ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔ اللہ اکبر۔‘
بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت۔ 2025کامیابیوں سے بھر پور سال الحمدوللہ
ھائُبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ۔ اللہ اکبر pic.twitter.com/ujHbwDDTsU
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 25, 2025
پوسٹ کے ساتھ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے میں سلامتی، عسکری تعاون اور دفاعی شراکت داری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے
سوشل میڈیا پر وزیر دفاع کا بیان پاکستان کی دفاعی اور سفارتی پالیسیوں میں 2025 کے نمایاں سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں ملکی سلامتی، علاقائی توازن اور بین الاقوامی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ٹرمپ بھارت خواجہ محمد آصف سعودی عرب شہباز شریف