پیپلز پارٹی کا 15 مئی کو سندھ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اپنے بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ پاک بھارت سیز فائر کے بعد سندھ طاس معاھدے کے تنازعہ کو بھی حل ہونا چاہیئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی فورمز پر پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور امن پسندی کی سوچ کے متعلق آواز اٹھا کر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ نے پاک بھارت جنگ بندی پر 15 مئی جمعرات کو سندھ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے جاری ایک پالیسی بیان میں کیا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی پر 15 مئی جمعرات کو شام 5 بجے سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اظہار تشکر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی کی سندھ بھر کی تمام ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں اظہار تشکر ریلیاں نکالیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرواکر جنگ بندی کے متعلق اپنی انتخابی مہم کے نعرے پر عمل کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر فضائیہ، بحری اور پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پاک بھارت سیز فائر کے بعد سندھ طاس معاھدے کے تنازعہ کو بھی حل ہونا چاہیئے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی فورمز پر پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور امن پسندی کی سوچ کے متعلق آواز اٹھا کر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں اظہار تشکر ریلیاں پیپلز پارٹی پاک بھارت
پڑھیں:
گورنر سندھ کا ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر اظہار افسوس
فائل فوٹوگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے پر مشتعل شہری قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔
گورنر نے کہا کہ سندھ حکومت حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے، سندھ حکومت شہریوں کی جان سے کھیلنے والی ڈمپر مافیا کو لگام دے۔
واضح رہے کہ کراچی کے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور ان کا والد زخمی ہوگیا ہے۔
حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپروں کو آگ لگادی۔