صدر ٹرمپ نے امریکی محکمہ تعلیم کو بند کرنے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم ختم کردیا، اسکولوں کا نظام انتہائی گرچکا ہے، ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط ہے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لا رہے ہیں، تعلیمی اداروں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی، امریکا میں اسکولوں کا نظام انتہائی گر چکا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسکولوں کے طلبہ کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی، محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں، محکمہ تعلیم بند کرنے سے ریاستی گورنر خوش ہیں، لنڈا میک محکمہ تعلیم کی آخری سیکرٹری ہوں گی،اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
دریں اثنا ڈیموکریٹس نے محکمہ تعلیم بند کرنے کا اقدام تباہ کن قراردے دیا، چک شومر نے کہا کہ ٹرمپ کے ہولناک فیصلے سے اساتذہ، طلبہ اور والدین متاثر ہوں گے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: محکمہ تعلیم
پڑھیں:
ملالہ یوسف زئی کا ادارہ تعلیم و آگاہی کیلئے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
—فائل فوٹوملک میں سیلاب کے بعد ملالہ یوسف زئی نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا۔
ملالہ یوسف زئی نے ماونٹین انسٹیٹیوٹ فارایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر گرانٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب نے ہر صوبے میں تباہی مچائی ہے، سیلاب سے لوگ اور اسکول شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کا دل پاکستانیوں کے ساتھ ہے، ہمیں ریلیف کی کوششوں میں مدد کرنے لیے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بہت سے اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے، طلبا بالخصوص لڑکیاں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ مل کر لوگوں کی مدد کرنا ہوگی، آج ہم تمام پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بچوں کو دوبارہ کلاس رومز تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔