جعلی ڈومیسائل کے ذریعے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے، منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کراچی:
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے داخلوں سے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے۔
گلبرگ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے تحت المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا سندھ حکومت نے 17 سالہ اقتدار میں شعبہ تعلیم کا بھی بیڑا غرق کردیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم کے مواقع نا پید کرتی جارہی ہے، ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور بد انتظامی معمول بن گئی ہے۔
منعم ظفر خان نے کہا جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا ہم نے وسائل اور اختیارات سے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے، نعمت اللہ خان کے دور میں کراچی میں 32 نئے کالج قائم ہوئے اور سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے موجودہ ٹاؤن چیئر مینوں نے بھی ٹاؤن کے تحت چلنے والے اسکولوں کا انفرا اسٹرکچر بہتر کر کے اساتذہ و طلبہ کو سہولیات فراہم کیں ہیں اور اب ان اسکولوں میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
ویب ڈیسک : شہرِ قائد کے عوام کی سہولت کیلئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کر دیا، نادرا کی جانب سے کراچی میں مارچ 2026 تک تین نئے میگا سینٹرز کھولے جائیں گے۔
یہ اعلان اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندھ عامر علی خان نے کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ عامر علی خان نے بتایا کہ نئے میگا سینٹرز گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں، نادرا نے ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ نادرا عوام کی سہولت کیلیے اقدامات کر رہا ہے اور اب شہری اپنے موبائل فونز کے ذریعے اس کی زیادہ تر خدمات حاصل کر سکتے ہیں، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے مختلف سہولیات حاصل کر سکتے ہیں جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔
ڈائریکٹر جنرل سندھ کے مطابق طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔