راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس پنجاب بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نافذ کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب میں کچرا جمع کرنے کے لئے مختلف رنگوں کے کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری ونجی درس گاہوں میں 5رنگوں کے کوڑے دان رکھے جائیں جس کے لئے 30 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقررکی گئی ہے۔
پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کے اس جدید منصوبے میںتمام سرکاری ونجی درس گاہوں میں 5رنگوں کے کوڑے دان رکھے جائیں گے،سینئر وزیر موحولیات اینڈ کلائمٹ چینج مریم اورنگزیب منصوبے کی نگرانی کریں گی۔
صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندراوروزیر لوکل گورنمنٹ  زیشان ملک کو ٹارگٹس سونپ دئیے گئے ہیں،اکتوبر سے معائنہ شروع ہوگااور رنگدار کوڑے دان نہ رکھنے پر جرمانے ہوں گے،الگ الگ رنگ کے کچرے کے ڈبوں میں الگ الگ قسم کا کوڑاکرکٹ جمع کیاجائے گا، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
پیلے رنگ کے ڈبوں میں کاغذ اور ردی جمع کی جائے گی،سبز رنگ کے ڈبوں میں بوتلیں، کانچ کے ٹکڑے اور لیبارٹری میں استعمال ہونےو الا ضائع شدہ سامان ڈالا جائے گا،سُرمئی (گرے) رنگ میں پھلوں کے چھلکے، ضائع شدہ کھانا، پتے اور گلی سڑی سبزیاں پھینکی جائیں گی،لال رنگ کے کچرے کے ڈبے لوہے اور دیگر دھاتی کوڑے کے لئے استعمال ہوں گے جبکہ نارنجی (اورنج) ڈبے پلاسٹک ویسٹ کے لئے استعمال کئے جائیں گے،ان اشیاءکو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لئے استعمال کیاجائے گا۔

جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے

اس جدید طریقے کا مقصد کچرے کی مقدار میں کمی لانا اور ماحول دوست رویوں کو فروغ دینا ہے،پنجاب مینجمنٹ ہیلپ لائن (1139)پر تعلیمی ادارے کچرا  اٹھانے کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں،لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ رنگدار کوڑے دانوں کے انتظام میں اپنا کردار ادا کرے گا،ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) تعلیمی اداروں میں اس طریقہ کار کے نفاذ کو یقینی بنائے گا، ای پی اے ٹیم درس گاہوں کا معائنہ بھی کرے گی اورمعیار پر پورا اترنے والے تعلیمی اداروں کو ای پی اے کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری کیاجائے گا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ خاتون سلیکٹر کا تقرر

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کوڑے دان کے لئے رنگ کے

پڑھیں:

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان15 اکتوبر کو کریں گے

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان،گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب بھرکے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے فرسٹ اینول 2025 کے امتحانی نتائج کااعلان 15 اکتوبر کو کریں گے۔

(جاری ہے)

اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ساجد نقوی نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ نتائج کے روز صبح 10 بجے خصوصی تقریبات میں بٹن دباکر نتائج متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریقے سے جاری ہے تاکہ کسی غلطی کا احتمال نہ رہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ
  • پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ، رنگدار کوڑے دان لازمی قرار
  • 1965ء، پاک فضائیہ نے ٹرانسپورٹ طیارے کو بطور بمبار طیارہ استعمال کر کے دشمن کو ہکا بکا کردیا
  • پاکستان تمام اہداف پورے کرنے کے قریب، آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو دورہ کرے گا
  • اندرون سندھ قائم تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان15 اکتوبر کو کریں گے
  • شہری کی بازیابی کیلیے تمام وسائلاستعمال کیے جائیں‘ سندھ ہائیکورٹ
  • چینی سائنس دانوں کی ایجاد نئی بیٹری، اسمارٹ فون اور برقی گاڑیاں بدل جائیں گی