لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)فروغ تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انقلابی فیصلے کیے۔پنجاب میں سکول ایجوکیشن کے لئے’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایاگیا کہ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصداضافہ ہوا۔

5863پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2لاکھ 42ہزار بڑھ کر تین لاکھ 68ہزار سے بڑھ گئی۔پنجاب بھر پہلے میں آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114ہوگئی۔آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ میں تین گنا تک اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے بعد طلبہ کے لئے کرسیاں اور ڈیسک وغیرہ کی تعداد تین لاکھ 71ہزار سے پانچ لاکھ 23ہزارہوگئی۔

پنجاب میں ایک ہی طرز کے نئے اور جدیدسکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک سکول آف ایمی ننس بنے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میٹرک ٹیک کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کلاس فائیو سے ٹیکنیکل ایجوکیشن بطور مضمون شامل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ٹیکس بک بورڈ کی نصابی کتابوں کے پراجیکٹ میں ایک ارب روپے کی بچت کا ریکارڈہوا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کے لئے 90دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر سال دو ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دے دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بھکر اور لیہ سمیت دیگر اضلاع میں سکول میل پروگرام کے اجراء کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایجوکیشن افسروں اور اساتذہ کارکردگی چانچنے کیلئے کے پی آئی سسٹم نفاذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کے 338 سکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء کیاگیا۔سرکاری سکولوں میں انگلش بول چال کے انٹرنیشنل کورسز کرانے اور اور سرٹیفکیٹ دینے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں سکولوں کے سامنے روڈ ز پر زبیرا کراسنگ بنانے کی ہدایت پر سختی عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ مارچ میں تعلیمی سیشن کے آغاز پر کتابوں کی فراہمی کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا۔سرکاری سکولوں کے پانچ اساتذہ برٹش کونسل کے تعاون سے سکاؤٹ لینڈ کا مطالیاتی دورہ کریں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بلال حسین، وقاض احمد، جہانگیر احمد اور یاسمین صادق کو مبارکباد دی۔تین اضلاع میں سکول میل پروگرام کامیابی سے جاری ہے، بچوں کی جسمانی نشونما میں بہتراور حاضری میں اضافہ ہوا۔

مظفرگڑھ،راجن اورڈی جی خان میں سکول میل پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 631050سے بڑھ کر 416803ہوگی۔مظفرگڑھ،راجن پور، ڈیرہ غازی خان کے سکولوں میں طلبہ کو ملک پیک کے چار کروڑ پیکٹ دیئے گئے۔نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا۔وزیر ایرلی چائلڈہوڈ نے ایجوکیشن سنٹر میں بچوں کی تعداد 250سے بڑھ کر1200کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے بیٹے کے ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سنٹر میں داخلے کوسراہا اور قابل تقلید قرار دیا۔وزیراعلیٰ بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب بھر میں سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ساڑھے 12ہزار انٹرنی بھرتی کیے جائیں گے۔ سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت پانچ لاکھ 68ہزار سے زائد امیدوروں کی درخواستیں جمع کرائی۔

آؤٹ سورسنگ کے بعد چند ماہ میں 35 نئے کلاس رومز اور 459 کی تعمیر و مرمت مکمل ہوگی۔آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں 110نئے ٹائلٹ بن گئے، 2762 کی تعمیر و مرمت کی گئی۔158سکولوں کی باونڈری وال اور واٹر سپلائی 1389 واٹر پمپ بھی نصب ہوئے۔آؤٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں اپنی مدد آپ کے تحت نئی اور جدید ترین کمپیوٹر لیب بنائی گئیں۔میٹرک ٹیک پنجاب کے 2ہزار سکولوں میں 2لاکھ 35ہزار طلبہ کے داخلے ہوئے۔

پہلی مرتبہ میٹرک لیول پرایگر یکلچر سیشن، فیشن ڈیزائن، ہیلتھ سائنسز، انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی پڑھائی جائے گی۔پنجاب بھر میں سی ای او، ڈی ای او اور ایجویشن افسروں کو 287آسامیوں کی تعیناتیوں کا عمل مکمل ہوا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیر تعلیم نے تمام ایجوکیشن افسروں کے انٹرویو خود کیے۔سرکاری سکولوں میں ایلو مینائی کے تعاون سے نئے گراؤنڈز، بلڈنگز اور کلاس رومز بنیں گے۔

پنجاب بھر میں ’’ایک پودا،استاد کے نام پروگرام‘‘ کے تحت 20لاکھ پودے لگائے گئے۔پنجاب بھر میں پانچ سال کے دوران مرحلہ وار 30ہزار کلاس رومز،600ایلیمنٹر ی اور 400 ہائی سکول بنیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے۔ طلبہ کو وطن سے محبت اور اخلاقیات کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔

میٹرک ٹیک سے ایجوکیشن میں نئی اختراع متعارف کرارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی کوالٹی بہتر بنانے پر انویسٹمنٹ کررہے ہیں۔ ویژن کے بغیر اخراجات فنڈز ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ شعبہ تعلیم میں انقلابی اور اختراعی آئیڈیاز کی ضرور ت ہے۔ ’’پڑھائیں نہ پڑھائیں تنخواہ مل جاتی ہے‘‘ کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں کا معیار اعلیٰ ترین پرائیویٹ سکولوں کے برابر لانا میرا ویژن ہے۔ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا ؤٹ سورسنگ کے بعد مریم نوازشریف نے سرکاری سکولوں سکولوں میں پروگرام کے سکولوں کی میں سکول کی ہدایت کی تعداد کے لئے سکول ا سے بڑھ کے تحت

پڑھیں:

لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی

—فائل فوٹو

پنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے  12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

پنجاب: غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیار

پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمۂ قانون کا  کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔   

متعلقہ مضامین

  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان