کولکتہ میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں جلدی کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست بنگال کے شہر کولکتہ میں اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات جلدی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کولکتہ میں اسکول کے طلباء کو مئی میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئیوں کے پیش نظر اس سال موسم گرما کی تعطیلات جلدی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مغربی بنگال کے تعلیمی محکمے نے بڑھتی ہوئی گرمی اور نمی کے پیش نظر گرمیوں کی تعطیلات جلدی کرنے کا اعلان کیا، فیصلے کا اطلاق پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں پر ہوگا، تعطیلات کے بارے میں سرکاری نوٹس بعد میں جاری کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا عام طور پر مئی کے دوسرے ہفتے سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے، لیکن اس بار محکمے کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 30 اپریل 2025ء سے گرمیوں کی چھٹیاں شروع کریں گے۔
ابتدائی تعلیمی کیلنڈر نے 9 مئی کو موسم گرما کی چھٹیوں کے آغاز کی تاریخ مقرر کی تھی، تاہم ریاست کے متعدد علاقوں کو متاثر کرنیوالی گرمی کی لہر کے پیش نظر طالب علموں کو انتہائی درجہ حرارت سے بچانے کیلئے یہ ایک احتیاطی اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ شہر کا درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے، جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.
موسمی پیش گوئی کے مطابق آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے تاہم مستقبل میں بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی۔
وزیر اعظم کا عالمی سطح پر تیل کی کم ہوتی قیمتوں کا فائدہ عوام کو دینے کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی تعطیلات گرمیوں کی
پڑھیں:
کراچی پر تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت کتنی بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی:شہر قائد پر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ گرمی کی شدت سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی بھی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر قائد کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شہر میں اس وقت مطلع صاف مگر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
شہر میں ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔