2025-11-04@20:17:52 GMT
تلاش کی گنتی: 116

«نے لاہور پریس کلب»:

(نئی خبر)
    لاہور:اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح  کل 7 فروری(جمعہ کو) شام 7 بجے کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے،تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلوژر میں بٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی بھی کی جائے گی، قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، اور شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری...
    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا جس میں  لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پرغورکیاجائے گا۔ لاہورہائی کورٹ میں تعیناتی کے لیے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پرغورکیاجائے گا۔    ان میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ سیشن جج ابہر گل خان شامل ہیں اجلاس میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی،عصمہ حامد، بشریٰ قمر، اقبال احمد خان، سلطان محمود اور غلام سرور کے ناموں پر غور ہوگا۔ اجلاس میں حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور پراچہ، حسن نواز مخدوم، ہماں اعجاز زمان،...
    لاہور ہائیکورٹ میں 10ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلا کے ناموں پر غور ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل 6 فروری بروز جمعرات کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔چیف جسٹس آف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت اجلاس سپریم کورٹ کمیٹی روم میں دن 2 بجے ہوگا جبکہ سپریم کورٹ...
    لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل دن دو بجے کمیٹی روم میں ہوا۔ جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کے لیے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں، اجلاس میں10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 45 سینیئر وکلا کے ناموں پر غور کیا جائےگا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم اور ابہر گل خان کے ناموں پر غور کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل ججز کے لیے جن وکلا کے ناموں پر غور کیا جائےگا، ان میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع...
     لاہور میں فیروزپور روڈ پر بائیکرز کیلئے مخصوص لین بنائی جارہی ہے،بائیکر لین بطور پائلٹ پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے لیکن لین بننے سے روڈ مزید تنگ ہوگئی ہے ۔سکول ، کالجز اور ہسپتالوں کے لیے بنے کٹ کی جانب ٹریفک مڑنے سے اس بائیکر لین پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی، لاہور میں ٹریفک کا بہاؤ اور حادثات پر قابو پانے کے لیے گرین لین کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔ابتدائی مرحلے میں فیروز پورروڈ پر پارٹیشن کر کے 10 کلو میٹر گرین لین پائلٹ پروجیکٹ اختتامی مراحل میں ہے ، شہریوں نے گرین لین پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے ۔کچھ نےاسےخوش آئندقرار دیا تو کچھ نے کہا کہ جگہ تنگ ہونے کے باعث...
    لاہور میں اینٹی کرپشن عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے۔ یہ بات لاہور میں اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر کے روبرو مقدمے کی سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل نے بتائی ہے۔ دورانِ سماعت شریک ملزم اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔ آج پرویز الہٰی کے وکیل نے میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ وکیل کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل کا سامنا ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کے پیش نہ ہونے پر فردِ جرم عائد نہیں...
    لاہور میں وکیل کی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے مقتول کی گاڑی پر فائرنگ کی، حملہ آوروں کے ساتھی ملزمان کار میں بھی سوار تھے۔لاہور کے علاقے چوہنگ میں آج صبح وکیل کو قتل کیا گیا، حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے نوید کی گاڑی پر فائرنگ کی، حملہ آوروں کے ساتھی ملزمان کار  میں بھی سوار تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد رائیونڈ روڑ پر فرار ہوئے، سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد پکڑ  لیں گے۔
    امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہے ہیں
    صدر ارشد انصاری نے حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کے بغیر منظور شدہ بل سازشی ذہن کی اختراع ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مل کر احتجاجی لائحہ طے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 منظور ہونے پر لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے ہتھکنڈے حکومتی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔ صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ پر مشاورت کیلئے فریقین سے حکومت نے زوم میٹنگ کی لیکن اس میٹنگ کیلئے کوئی تحریری مسودہ فراہم نہیں کیا گیا اور صرف اشک شوئی کیلئے میٹنگ کی گئی جس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تحفظات کا اظہار...
    ویب ڈیسک: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں دیا جائے گا۔  لاہور میں ترقیاتی اسکیموں سےمتعلق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اجلاس کی صدرات کی، اجلاس میں  لاہور کے اندر رواں ماہ 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا،لاہور میں بسیں چلانے کےحوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی،سینئر وزیر نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ نے پنجاب کے بڑےشہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کی ہے۔ 7 سالہ صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر کیس کا رخ پھر تبدیل  مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ میں...
    لاہور: بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا، جس کے نتیجے میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے  سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا ، جس کے بعد صوبے بھر میں ایک بار پھر خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پختونخوا؛ بیشتر اضلاع میں بادل اور بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان شک موسم کے باعث دوبارہ دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور خشک موسم کے باعث درجہ حرارت بڑھنے کے امکانات بھی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ...
     راؤ دلشاد:لاہور جمخانہ کلب کو سرکاری اراضی لیزپردینےسےمتعلق تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رپورٹ کے مندرجات پڑھتےہوئے حیران کن انکشافات کیے۔ پنجاب اسمبلی میں لاہور جمخانہ کلب کی اراضی سےمتعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ لاہورجمخانہ کلب کے پاس ایک ہزار 90 کنال سرکاری اراضی ہے، جس کو 50 پیسے فی کنال لیز پر دیاگیا،یہ پیسےبھی ادا نہیں کیے جاتے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے بتایاکہ جمخانہ کی زمین کا کرایہ 50پیسہ فی کنال رکھا گیا،افسوس ہے کہ وہ بھی جمع نہیں کروایا گیا،باغ جناح میں فلوری کلچر گارڈن کی 8ایکٹر زمین پر بھی بطور تجاوزات جمخانہ نے قبضہ کیاہوا ہے، مجھے کہا گیا کہ جمخانہ کلب کی کچھ ممبر شپس دلوانا چاہتے...
    لاہور: مقامی این جی او کے زیر اہتمام پریس کلب پر مظاہرہ کیا جا رہا ہے
    بادلوں کا سسٹم پاکستان میں کل داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل مغرب سے پاکستان میں بادلوں والا سسٹم داخل ہوگا۔ بادلوں کا سسٹم ایک دو روز پاکستان میں رہے گا تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ خشک موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید دھند کے باعث ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے۔
    فاران یامین:  لاہور میں کلمہ چوک فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں کلمہ چوک فلائی اوور پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔  حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور گاڑی سمیت فوری طور پر موقع سے فرار ہوگیا۔  پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔  لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا