لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل دن دو بجے کمیٹی روم میں ہوا۔

جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کے لیے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں، اجلاس میں10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 45 سینیئر وکلا کے ناموں پر غور کیا جائےگا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم اور ابہر گل خان کے ناموں پر غور کیا جائےگا۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل ججز کے لیے جن وکلا کے ناموں پر غور کیا جائےگا، ان میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجا، اسد محمود عباسی، عصمہ حامد، بشریٰ قمر، اقبال احمد خان، سلطان محمود، غلام سرور شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور پراچہ، حسن نواز مخدوم، ہماں اعجاز زمان کے، خالد اسحاق، ملک جاوید اقبال، ملک محمد اویس خالد، ملک وقار حیدر اعوان، میاں بلال بشیر، مغیث اسلم ملک کے ناموں پر غور کیا جائےگا۔

اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن محمد اورنگزیب خان، محمد جواد ظفر، محمد نوید فرحان، نوازش علی پیرزادہ، ساجد خان تنولی، ثاقب جیلانی، محمد زبیر خالد، منور السلام، مقتدر اختر شبیر، مشتاق احمد مہل، نجف مزمل خان، نوید احمد خواجہ کے ناموں پر غور کرےگا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے قادر بخش، قاسم علی چوہان، رافع ذیشان، جاوید الطاف، رانا شمشاد خان، رضوان اختر اعوان، صباحت رضوی، سلمان احمد، سمیعہ خالد، سردار اکبر علی، شیغن اعجاز، سید احسن رضا کاظمی، حسین شاہ اور عثمان اکرم ساہی کے ناموں پر بھی غور کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اجلاس طلب ایڈیشنل ججز تعیناتی جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز لاہور ہائیکورٹ وکلا وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اجلاس طلب ایڈیشنل ججز تعیناتی جسٹس یحیی ا فریدی جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز لاہور ہائیکورٹ وکلا وی نیوز لاہور ہائیکورٹ میں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن ایڈیشنل ججز

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے فیز 3 کے گریڈ 16 تا 18 کے افسران کو بڑا ریلیف
  • آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
  • تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق