مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں دیا جائے گا۔
لاہور میں ترقیاتی اسکیموں سےمتعلق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اجلاس کی صدرات کی، اجلاس میں لاہور کے اندر رواں ماہ 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا،لاہور میں بسیں چلانے کےحوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی،سینئر وزیر نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ نے پنجاب کے بڑےشہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کی ہے۔
7 سالہ صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر کیس کا رخ پھر تبدیل
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کلائمیٹ آبزرویٹری بننے سے فضائی آلودگی میں کمی ہو گی،19 فروری تک 15 اسمارٹ پولیس اسٹیشنز مکمل ہو جائیں گے۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹ، معدنیات، جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ، لائیو اسٹاک کی وزارتوں اور محکموں کا جائزہ لیا گیا،اسی دوران سینئر صوبائی وزیر نے کالا شاہ کاکو جوڈیشل اکیڈمی کے لیے 42 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظور بھی دی۔
پی ایس ایل،غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجیں،پی سی بی خصوصی فنڈز سے بھی رقم ادا کریگا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب
پڑھیں:
صوبائی وزیر صحت کا ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) لاہور میں جاری 7 روزہ پولیو مہم کے دوسرے روز وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انسدادپولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور والدین میں بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کی اہمیت اجاگر کی ۔سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر زہیب حسن خان نے پولیو مہم کی تفصیلات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔ خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ صوبے کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جائے۔(جاری ہے)
وزیر صحت نے کہا کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ، خواہ مہمان ہو یا مقامی، پولیو سے بچاؤکے قطروں سے محروم نہ رہنے پائے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچہ محفوظ رہے۔ڈپٹی کمشنرنے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے دوران ٹیموں کو ہدایت دی کہ ٹیلی شیٹ اور موبائل ایپ ریکارڈنگ ایس او پیز کے مطابق مکمل کی جائے اور مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ آئندہ نسل کو اس موذی مرض سے مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔