2025-11-09@08:47:48 GMT
تلاش کی گنتی: 123

«پاکستانیوں کیلیے»:

(نئی خبر)
    اکوڑہ خٹک ( ڈیلی پاکستان آن لائن )دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک  میں مولانا حامد الحق حقانی شہید و دیگر شہدا ءکی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزائی بمع وفد، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی، اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللہ خان، میجر عامر، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، سابق صوبائی وزراء آصف اقبال داؤدزئی، ہمایون خان، فضل ربانی ایڈووکیٹ، اہلحدیث رہنما علامہ ابتسام الہٰی ظہیر،  مرکزی جمعیت اہلحدیث کا وفد شیخ عبدالعزیز نورستانی، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی،  ایم این اے ذوالفقار خان، سابق سنیٹر طلحٰہ محمود، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مولانا امداد اللہ یوسف...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سینیٹ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق بتایا ہے کہ فائیو جی کے لیے زیادہ اسپیکٹرم کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم فائیو جی کے حوالے سے کئی مشکلات درپیش ہیں۔  تفصیلات کے مطابق پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد ہوا۔ پی ٹی اے حکام نے فائیو جی آکشن پالیسی پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے اسپیکٹرم کے لیے حکومت پاکستان سے پالیسی ڈائریکٹو کی ضرورت ہوتی ہے،2017 میں ٹرائل کی اجازت دی گئی تھی حکام کا کہنا تھا کہ فائیو جی سے متعلق ایک ایڈوائزری کمیٹی بنائی...
    لاہور: شیوراتری منانےکے لئے انڈیا سے 109  ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے، متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے  لاہور  کے واہگہ بارڈر پر بھارتی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، شیوراتری کی تقریب 26 فروری کو شری کٹاس راج چکوال میں ہوگی۔  پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے 154 انڈین شہریوں کو کٹاس راج یاترا کے لئے ویزے جاری کئے گئے تھے تاہم صرف 109 یاتری ہی پاکستان پہنچے ہیں جن میں 24 خواتین شامل ہیں۔ انڈیا سےآنے والے ہندویاتریوں کا کہنا ہے کہ شری کٹاس راج ان کے لیے انتہائی مقدس ہے۔ انڈیا سے آنیوالے آسٹرالوجر پنڈت ربھو کانت گوسوامی نے بتایا' کہ شری کٹاس راج کی تاریخ دوہزار برس سے بھی پرانی ہے۔ سناتن دھرمی ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ...
    قیدیوں کے حقوق اور بحالی کو یقینی بنانے کیلیے جامع پالیسی بنائی جائے، چیف جسٹس کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف جسٹس یحیی آفریدی نے قیدیوں کے حقوق اور بحالی کے لیے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت دے دی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، ان کے دورے کا مقصد عدالتی خدمات کی بہتری اور انصاف تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا تھا، جسٹس یحیی آفریدی کے ہمراہ قائم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد عتیق شاہ بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ سینئر جج پشاور ہائی کورٹ، جسٹس اعجاز...
    پاکستانی شہریوں کیلیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے مختصر وقفے کے بعد شہریوں کو دوبارہ اُزبکستان میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے درخواست کی اجازت دے دی گئی۔ وفاقی حکومت نے پاکستانی ورکرز پر سے پابندی ہٹاتے ہوئے انہیں ازبکستان میں ملازمتیں تلاش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ تاشقند میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پابندی ہٹانے کی تجویز کے بعد سامنے آیا۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ تاشقند میں پاکستانی سفارت خانے نے ازبکستان میں ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد کے لیے کارکنوں کو رجسٹر کرنے کی سفارش کی ہے۔ بیرون ملک...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے برطانیہ میں اوور سیز پاکستانیوں کیلیے بڑا اعلان کردیا۔ برمنگھم کی جامع مسجد میں اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت برطانیہ بھر میں مراکز کھولے جائیں گے جن کے ذریعے سندھ میں بسنے والے افراد کو درپیش مسائل کے حل میں مدد فراہم کی جائے گی۔ گورنر سندھ نے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریکارڈ زر مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو نئی طاقت دی ہے اور ان کا آبائی وطن کی معیشت میں اہم کردار ہے۔ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں نے وطن کی بہت خدمت کی میں انکی خدمت کیلیے حاضر ہوں۔  انہوں نے مزید...
    چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ سے شکست کا غصہ بھارت پر نکالنے کیلیے پاکستانی تیاریاں شروع ہوگئیں، گزشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی، اس دوران توجہ خامیاں دور کرنے پر مرکوز رہی، فخرزمان کے متبادل امام الحق نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا، وہ ممکنہ طور پر بابر اعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ دوسری جانب پیسر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کا کھلاڑیوں پر کوئی پریشر نہیں ہے،ٹیم بہترین کھیل پیش کر کے میچ کا نتیجہ اپنے نام کرے گی،اتوار کو دبئی میں موسم عمومی طور پر صاف رہے گا، البتہ رات اور پیر کی صبح کے دوران بعض شمالی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔...
    اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کا 5 رکنی آئینی بینچ آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، دائود غزنوی اور اسلام آبا ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی،کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں،طبل جنگ بج گیا،کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی بدھ کوشروع ہوگی،چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ آج دن 2بجے پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ گزشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، البتہ میزبان سائیڈ نے بھی بڑے میچ میں شکستوں کا حساب چکتا کرنے کا ارادہ کر لیا، بیٹنگ میں بابر اعظم اور فخرزمان امیدوں کے محور ہوں گے،کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے، بولرز کو رنز کے سیلاب کو روکنا ہوگا، شاہین آفریدی کا ساتھ...
    ٹنڈو جام: آل پاکستان گورنمنٹ ملازمین کی یونین گرینڈ الائنس کے تحت مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کیاجارہاہے
    پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز حاصل ہوگیا .بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 14 زنیرہ قیوم کو اقوام متحدہ نے یوتھ ایڈووکیٹ مقرر کر دیا ہے۔کلائمیٹ ایکشن کی نمائندگی کرنے والی زنیرہ قیوم کو اقوامِ متحدہ کے انسانی اور ترقیاتی ادارے نے جمعہ کو یوتھ ایڈووکیٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں یہ اعزاز پاکستان میں کلائمیٹ ایکشن اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی کوشش پر دیا گیا۔زنیرہ جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع حب سے ہے. اس سے قبل وہ یونیسیف کے ساتھ تعاون کر چکی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب سے ان کے آبائی ضلع میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر کیا اثرات ہوئے. اس موضوع پر ان کی تحقیق 2023 میں یونیسیف پالیسی...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے لیے بہت پر امید ہیں، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کو بھول کر اگلے میچ میں فتح کے لیے میدان میں اتریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں مشقوں سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ہر میچ سے سیکھنے کو ملتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جو ہوا برا ہوا تاہم اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، کھیل میں کارکردگی دکھانے پر ہی خامیاں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کا کام پرفارم...
    کراچی: بنگلہ دیش کی اعلیٰ تعلیم سے منسلک قیادت پاکستانی جامعات کا دورہ کرے گی یہ دورہ او آئی سی کے پاکستان میں موجود ادارے کامسٹیک کے تعاون سے کیا جائے گا جس کا مقصد بنگلہ دیشی جامعات کو یونیورسٹیز کی بین الاقوامی درجہ بندی میں بہتر مقام دلانا ہے اور اس مقصد کے لیے پاکستانی جامعات کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی پاکستان میں قائم سائنسی اور تکنیکی تعاون کی کمیٹی (کامسٹیک) اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کی تعلیمی اور تحقیقی تعاون کا اجلاس ڈھاکا میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی میزبانی کراچی سے تعلق رکھنے والے سائنسدان اور او آئی سی کامسٹیک...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)ٹیک انڈسٹری سے وابستہ ماہرین نے کہاہے کہ سعودی عرب، یو اے ای اور قطر تیزی سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا مرکز بننے کی جانب گامزن ہے، پاکستان کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔یو اے ای اپنی جی ڈی پی کا 1.5 فیصد، قطر 0.7 فیصد اور سعودی عرب 0.5 فیصد ریسرچ اور ڈیولپمنٹ پر خرچ کر رہے ہیں۔ٹیک پروفیشنل اور این آئی سی کراچی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید اظفر حسین نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے پاس یو اے ای اور سعودی عرب میں کام کرنے کا سنہری موقع ہے کیوں کہ وہاں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن صنعتوں کی شکل کو تبدیل کر رہی ہے۔ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلیے...
    اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کےشعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔وزیر داخلہ نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے اور ان کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ عمر ایوب نے بل کے خلاف اپنا اختلافی نوٹ بھی لکھ دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن بل پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے خلاف ہے۔ 56 فیصد پاکستانی انٹرنیٹ سے دُور ہیں یا ڈیجیٹل خواندہ نہیں ہیں ۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پاکستان کے آزاد شہریوں کے لیے خطرہ ہے۔ آزادی صحافت اور شہری آزادی کے اوپر یہ بل بڑا قدغن ہے۔  پاکستان میں انٹرنیٹ کی...
    کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلا دیش پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی جس کا اہتمام فیڈریشن آف بنگلا دیش چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FBCCI) نے ڈھاکا میں کیا۔ اس فورم میں ایف پی سی سی آئی اور FBCCI کے مابین ایک اعلیٰ سطح کی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بہتر پر سہولت اور قابل عمل بنانے کے لیے پاکستان،بنگلا دیش جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل کی جائے گی۔عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ بزنس فورم میں متنوع صنعتوں اور شعبہ جات...
    اسلام آباد:حکومت نے حج 2025  کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو سہولت دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پاکستانی پاسپورٹس کی تجدید یا پراسیسنگ ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ حج کے امیدواروں کو کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔ حکومت نے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید کو ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے عازمین حج کیسہولیات  اور ضرورتوں کا فوری طور پر خیال رکھا جا سکے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں عازمین حج کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اور...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معیشت کیلیے اچھی خبر، پاکستان پیٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان پیڑولیم کی جانب سے کوٹری سے گیس پیداوار شروع کرنے کی اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں دی گئی ہے۔ خط کے مطابق کوٹری نارتھ بلاک ون سے گیس کی یومیہ پیداوار 5.3 ملین میٹرک کیوبک فٹ ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے یومیہ گیس کا حصول 950 پاؤنڈ فی مربع انچ کے ساتھ ہورہا ہے۔ خط کے مطابق کوٹری سے گیس پیداوار میں پاکستان پیڑولیم، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ایشیاء ریسورسز آئل لمیٹڈ کے مشترکہ شیئرز ہیں۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کوٹری میں ٹکری ون کنوئیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی شہریوں کو بطور سیاح آذربائیجان جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد اس ملک کی خوبصورتی دیکھنے کیلیے جاتی ہے۔ آذربائیجان ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور تاریخی مقامات کا مرکز ہے۔ اس کا دارالحکومت باکو خوبصورت شہر ہے جہاں جدید فن تعمیر تاریخی مقامات کے ساتھ گھل مل جاتا ہے۔ دورے کے دوران سیاح یونیسکو کی فہرسٹ میں موجود اولڈ سٹی (Icherisheher) اور مشہور فلیم ٹاورز دیکھ سکتے ہیں جبکہ کیسپین سی بلیوارڈ کے کنارے چہل قدمی سے لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔ آذربائیجان نے پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو ای وزٹ ویزے جاری کرنے کیلیے ایک آن لائن سروس شروع کی ہے۔ ابتدائی طور...